رسائی کے لنکس

امریکہ: پارا چنار اور کوئٹہ کے دہشت گرد حملوں کی مذمت


واشنگٹن ڈی سی میں امریکی محکمہ جارجہ کی عمارت۔ فائل فوٹو
واشنگٹن ڈی سی میں امریکی محکمہ جارجہ کی عمارت۔ فائل فوٹو

امریکہ کے محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کوئٹہ اور پارا چنار میں دہشت گرد حملوں میں معصوم شہریوں اور پولیس اہل کاروں کی ہلاکت کی مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان حملوں کے متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

ہم دہشت گردی کے خطرے کے قلع قمع کے لیے پاکستان کی حکومت اور خطے کے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور جنوبی ایشیا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

XS
SM
MD
LG