رسائی کے لنکس

کوئٹہ : فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت آٹھ افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے مرکزی شہر میں ہفتہ کی دوپہر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت کم ازکم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے سریاب ملز میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے ایک دھوبی کی دکان میں گھس کر فائرنگ کردی۔

سریاب کے سپریٹنڈنٹ سکندر شاہوانی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ دکان میں سندھ سے آئے افراد موجود تھے’’ اور ابھی یہ تفتیش کرنی ہے کہ ان کی آپس کی کوئی دشمنی تھی یا پھر یہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔‘‘

انھوں نے بتایا کہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

بلوچستان میں اس سے قبل بھی دوسرے صوبوں سے آکر یہاں آباد ہونے والوں کو ہدف بنا کر ہلاک کرنے کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔

فوری طور پر کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں ایسے واقعات کا الزام سکیورٹی حکام صوبے کی قوم پرست شدت پسند تنظیموں پر عائد کرتے آئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں بلوچستان خصوصاً کوئٹہ اور اس کے مضافات میں پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دو روز قبل شہر کے علاقے غوث آباد میں سنی مسلمانوں کے ایک تبلیغی مرکز پر بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG