رسائی کے لنکس

انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست دے دی


انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 74 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

مہمان انگلش ٹیم کے 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 268 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پیر کو میچ کے آخری دن کا کھیل شروع ہوا تو امام الحق 43 اور سعود شکیل 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ایک موقع پر پاکستان کی پوزیشن مضبوط دکھائی دینے لگی لیکن دفاعی حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلے باز ایک ایک کر کے وکٹیں گنواتے چلے گئے۔

پاکستان کی جانب سےسعود شکیل 76، امام الحق 48 اور محمد رضوان 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلش فاسٹ بالر جیمس اینڈرسن اور اولی رابنسن نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ بین اسٹوکس اور جیک لیچی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا​۔

سترہ برس بعد پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ کھیلنے والی انگلش ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے اپنی دوسری اننگز سات وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنانے کے بعد ڈکلیئر کر دی تھی۔

اس سے قبل انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو پہلی اننگز میں 579 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔ اسی کے ساتھ انگلینڈ کو پاکستان پر 78 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

امام الحق دوسری اننگز میں 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
امام الحق دوسری اننگز میں 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کھیل کے پانچویں اور آخری روز امام الحق اپنے مجموعی اسکور میں صرف پانچ رنز کا ہی اضافہ کر سکے تھے کہ وہ جیمز اینڈرسن کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔چوتھی وکٹ پر سعود شکیل کا ساتھ دینے کے لیے محمد رضوان کریز پر آئے اور دونوں بلے بازوں نے کھانے کے وقفے تک ٹیم کا مجموعی اسکور 169 تک پہنچایا جس کے بعد پاکستان کی جیت کے امکان روشن ہونا شروع ہوا۔

لیکن کھانے کے وقفے کے بعد رضوان 176 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ وہ دو چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ پر سعود شکیل اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔
چوتھی وکٹ پر سعود شکیل اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔

بعدازاں سعود شکیل بھی12 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے۔

چھٹی وکٹ پر اظہر علی اور آغا سلمان نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 61 رنز کی شراکت فراہم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 259تک پہنچا تو رابنسن کی گیند پر آغا سلمان ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔ انہوں نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی بھی دفاعی شارٹ کھیلتے ہوئے 40 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

XS
SM
MD
LG