رسائی کے لنکس

"دہشتگردی کی اطلاعات ہمیشہ درست ثابت ہوئیں": رحمان ملک


رحمٰن ملک
رحمٰن ملک

رحمان ملک نے کراچی میں ہونے والےحالیہ بم دھماکوں کے بعد میڈیا کو جاری تازہ بیان میں کہا ہے کہ " کراچی اور بلوچستان کیلیے جو دہشتگردی کی بات کی تھی اس کا آغاز کراچی دھماکوں سے ہوگیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ "دہشتگردی سے متعلق جب بھی اطلاعات دیں وہ تمام درست ثابت ہوئی ہیں۔رحمان ملک نے کراچی میں ہونےوالےحالیہ 2 بم دھماکوں کے بعد میڈیا کو جاری تازہ بیان میں کہا ہے کہ " کراچی اور بلوچستان کیلیے جودہشتگردی کی بات کی تھی اس کاآغاز کراچی دھماکوں سے ہوگیا"۔

رحمان ملک نے میڈیا کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ " دہشتگردی پر قابو پانے کیلیے ہرممکنہ اقدامات کیے اور کرینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات کے پیش ِ نظر آئندہ ہفتے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

رحمان ملک کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس بلانے کا مقصد ہے کہ صوبائی حکومت وفاق سے رابطے جاری رکھے۔ اجلاس میں دہشتگردی کی ممکنہ لہر پر قابو پانے کیلیے اقدامات تجویز کیے جائینگے جس میں چاروں صوبوں کے آئی جیز اور سیکریٹری داخلہ سمیت انٹیلی جنس اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہونگے۔

رحمان ملک نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے ملنےوالے 300 کلوگرام وزنی بم کو ناکارہ بنانےوالے سیکیورٹی اہلکاروں کوستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں ہونےوالے دو بم دھماکوں کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے 300 کلو سے زائد بارودی مواد بر آمد کرکے دہشتگردی کے واقعے کو ناکام بنا دیا۔

کراچی میں ہونےوالے دو بم دھماکوں کے واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش کا کام شروع کردیا تھا اسی اثنا میں قریب کھڑی گاڑی سے 300 کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق تخریب کاری کی بڑی کاروائی کیلئے رکھے گئے بارودی مواد میں نٹ بال بیئرنگ سمیت لوہے کے ذرات شامل ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں کراچی میں دہشتگردی کی بڑی کارروائیاں ہونےکی اطلاعات ہیں۔
XS
SM
MD
LG