رسائی کے لنکس

مفتی سعید جلالپوری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی


مفتی سعید جلالپوری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
مفتی سعید جلالپوری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

عالمی مجلس ختم ِ نبوت کراچی کے سربراہ مفتی سعید احمد جلال پوری اور ان کے ساتھیوں کی نمازِ جنازہ جمعہ کی نماز کے بعد جامعہ بنوریہ نیو ٹاوٴن میں ادا کردی گئی ۔ اس سلسلے میں حفاظتی انتظامات کے تحت نیو ٹاوٴن سے متصل علاقوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

واضح رہے کہ مفتی سعید احمد جلال پوری کو جمعرات کی شب ان کے بیٹے اور دو ساتھوں سمیت کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اس وقت ہلاک کردیا جب وہ مسجد خاتم النبیین میں درس کے بعد گھر واپس جارہے تھے ۔ بعد میں رات ہی میں ان کی میت جامعہ بنوریہ منتقل کردی گئی جہاں وہ استاد کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ مفتی سعید جلالپوری جامعہ بنوریہ نیوٹاوٴن اور عالمی مجلس ختم نبوت سے وابستہ چوتھے بڑے عالم ہیں جنھیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل مولانا یوسف لدھیانوی ، مفتی نظام الدین شامزئی اور مفتی عتیق الرحمن بھی چند سال قبل کرچی میں مختلف واقعات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

دوسری جانب علماء کرام نے اس واقعہ کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

XS
SM
MD
LG