رسائی کے لنکس

ماؤنٹ ایورسٹ: برفانی تودے سے لاپتا افراد کی تلاش دوبارہ شروع


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اطلاعات کے مطابق اب بھی تقریباً 100 کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے اس مقام سے اوپر پھنسے ہوئے ہیں جہا ں یہ برفانی تودہ گرا تھا۔

نیپال میں شرپا گائیڈز نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ماؤنٹ ایورسٹ پر برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتا ہونے والے چار گائیڈز کی تلاش ہفتہ کو دوبارہ شروع کی۔

جمعہ کو ایک برفانی تودہ گرنے سے نیپال کے کم از کم 12 گائیڈ ہلاک ہو گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق اب بھی تقریباً 100 کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے اس مقام سے اوپر پھنسے ہوئے ہیں جہا ں یہ برفانی تودہ گرا تھا۔

دنیا کی بلند ترین چوٹی پر پیش آنے والے اس سب سے بڑے حادثے میں تین شرپا گائیڈز زخمی بھی ہوئے تھے۔

نیپال کی وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ کوہ پیمائی میں اپنی مہارت کی وجہ سے مشہور شرپا گائیڈز دوسرے کوہ پیماؤں کے لئے رسے نصب کرنے کے لئے روانہ ہوئ تھے اور جب وہ 5،800 میٹر بلند "پاپ کارن فیلڈ" نامی مقام پر پہنچے تو انھیں یہ حادثہ پیش آیا۔

برفانی تودہ گرنے کا یہ واقعہ کوہ پیمائی کے لیے موا فق موسم سے پہلے ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب سینکڑوں کوہ پیما اور ان کی گائیڈز آئند ہ ہفتے 8،850 میٹر بلند چوٹی کو سر کرنے کے لیے اس کے بیس کمیپ میں موجود ہیں۔
XS
SM
MD
LG