رسائی کے لنکس

قانونی نوٹس: فوٹوگرافر شہزادہ جارج کو تنہا چھوڑ دیں


بکنگھم پیلس کے ترجمان نے ’اسکائی ٹی وی‘ کو بتایا کہ فوٹو گرافروں کی سرگرمیاں 'ہراساں کیئے جانے کے مترادف تھیں'

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے وکلاء نے دو فوٹوگرافرز کو شہزادہ جارج کا تعاقب کرنے سے روکنے کے لیے حتمی قانونی چارہ جوئی کا انتباہ روانہ کیا ہے۔
کنزنگٹن پیلس کی جانب سےآج تصدیق کی گئی ہے کہ شاہی خاندان کی جانب سے قانونی اقدامات لیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی چارہ جوئی کی ضرورت گذشتہ ہفتے کے اس واقعہ کے نتیجے میں پیش آئی جس میں لندن کے مرکزی پارک 'بیٹریسا پارک' میں فری لانسر فوٹو گرافرز کی طرف سے شہزادہ جارج کی تصاویر اتارنے کی کوشش کی گئی۔
بکنگھم پیلس کے ترجمان نے اسکائی ٹی وی کو بتایا کہ فوٹو گرافروں کی سرگرمیاں 'ہراساں کیے جانے کے مترادف تھیں‘۔
روزنامہ ’ایوننگ اسٹینڈرڈ‘ کے مطابق، شاہی محل کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں بہت سے فوٹوگرافروں کو کنزنگٹن پیلس کے باہر انتطار کرتا پایا گیا جنھیں پولیس کی مداخلت سے وہاں سے ہٹایا گیا، جبکہ کئی بار بکنگھم پیلس کے باہر بھی شہزادی جارج کی تصاویر کھنچنےکے لیےفوٹوگرافرز کو انتظار کرتا پایا گیا ہے، جہاں شہزادہ جارج اکثر سوئمنگ پول میں تیراکی کرنے جاتے ہیں۔
ڈیوک آف کیمبرج اور ڈچز آف کیمبرج کے ترجمان کا کہنا ہےکہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ شہزادی جارج کے عمومی کردار کی نوعیت سے باخوبی واقف ہیں کہ ایک دن ننھا شہزادہ تاج برطانیہ کا وارث بنے گا۔

لیکن، کیٹ اور ولیم چاہتے ہیں کہ جارج ابھی بچہ ہے اور اسے بھی دوسرے بچوں کے ساتھ روزمرہ کے معمولات آزادی کے ساتھ گزارنے کا حق ملنا چاہیئے۔
شاہی ذرائع کے مطابق، کسی بھی دوسرے والدین کی طرح شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ بھی بچے کے تعاقب کرنے والے کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دوسرے والدین کی طرح وہ بھی اپنے بچے کو روزمرہ کے معمولات کے دوران ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی ایک شخص کی انفرادی سرگرمی کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ شہزادہ جارج کو روزمرہ معاملات میں ایک مدت تک نگرانی کی ضرورت پڑے۔
شاہی ترجمان کا کہنا ہےکہ شہزادہ ولیم، ہیری اور کیٹ مڈلٹن محسوس کرتے ہیں کہ بات حد سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسی لیے، شہزادہ جارج کی حفاظت اور شاہی خاندان کے آنے والے بچوں کی حفاظت کے خاطر قانونی چارہ جوئی کرنا ضروری تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم اپنے خاندان کی حفاظت سے متعلق بہت سنجیدہ ہیں۔ وہ اپنی اہلیہ اور بچے کو فوٹوگرافرز کے سائے سے دور رکھنا چاہتے ہیں، کیونکہ ماضی میں وہ اس بات کا خمیازہ بھگت چکے ہیں جب ’پاپارازیز‘ کے تعاقب کے نتیجے میں شہزادی ڈیانا کی کار کو حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ اپنی ماں کو گنوا بیٹھے تھے۔

XS
SM
MD
LG