رسائی کے لنکس

ملکہ الزبتھ کا آخری دیدار: خواہش مندوں کو طویل انتظار کرنا ہوگا


ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ برائے مہربانی تقریب کے تقدس کا احترا م کریں اور مناسب طرز عمل کا مظاہرہ کریں ۔ مناسب لباس پہن کر آئیں اور سیکیورٹی سے گزرتے ہوئے اپنے فون بند رکھیں۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ برائے مہربانی تقریب کے تقدس کا احترا م کریں اور مناسب طرز عمل کا مظاہرہ کریں ۔ مناسب لباس پہن کر آئیں اور سیکیورٹی سے گزرتے ہوئے اپنے فون بند رکھیں۔

برطانیہ کے شہر میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو آخری خراج عقیدت پیش کرنے والوں کو طویل انتظار کرنا ہوگا، اس حوالے سے حکومت نے دیدار کے خواہش مندوں کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ملکہ کا بند تابوت ویسٹ منسٹر پیلس میں بدھ 14 ستمبر کو مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے سے 19 ستمبر شام ساڑھے پانچ بجے تک موجود رہے گا۔ توقع ہے کہ ہزاروں لوگ آنجہانی ملکہ کو خراج عقید ت پیش کرنا چاہیں گے ۔

ڈپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل ، کلچر ، میڈیا اینڈ اسپورٹس نے اپنی گائیڈ لائنز میں کہا کہ ’’اگر آپ ملکہ کو آخری خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تابوت کے پاس سے گزرنا چاہتے ہیں، تو نوٹ کر لیں کہ انتظار کے لیے قطار بہت طویل ہو گی۔‘‘

’’آپ کو کئی گھنٹے ممکن ہے، پوری رات کھڑے ہو کر انتظار کرنا پڑے اور آپ کے پاس بیٹھنے کا کوئی موقع نہیں ہوگا کیوں کہ قطار مسلسل چلتی رہے گی۔‘‘

ملکہ کا تابوت پارلیمنٹ کے ویسٹ منسٹر ہا ل میں ایک چبوترے پر رکھا جائے گا۔ وزار ت نے متنبہ کیا ہے کہ بڑے ہجوم متوقع ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں تاخیر اور علاقے کے ارد گرد سڑکیں بند ہو سکتی ہیں ۔

ملکہ الزبتھ جو سات دہائیوں تک دولت مشترکہ پرچھائی رہیں
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:56 0:00

یہاں آنے والوں کو ایئر پورٹ اسٹائل کی سیکیورٹی سے گزرنا ہوگا اور وہ اپنے ساتھ صرف ایک چھوٹا بیک لا سکتے ہیں، بڑے بیگز کو ایک مخصوص جگہ پر دکھایا جا سکتا ہے لیکن صرف اس صورت میں اگر جگہ دستیاب ہو ۔

سیکیورٹی سے گزرتے ہوئے کھانے پینے کی کوئی چیز ، پھول یا عقیدت مندی کے اظہار کی چیزیں مثلاً موم بتیاں ، کھلونے یا فوٹو گراف ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

سیکیورٹی سے گزرتے ہوئے اور ویسٹ منسٹر پیلیس کے اندر فوٹو کھینچنے ، موبائل فون یا دوسرے دستی آلات استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

اس کے علاوہ آتش بازی کا سامان ، ایش ٹریز ، سیٹیاں ، لیزر ڈیوائسز ، بینرز ، پلے کارڈز ، فلیگز ، اشتہار یا مارکیٹنگ کے پیغامات یا ایسی چیزیں جن سے کوئی پریشانی پیدا ہو سکے ،ساتھ لے جانے کی ممانعت ہو گی۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ برائے مہربانی تقریب کے تقدس کا احترا م کریں اور مناسب طرز عمل کا مظاہرہ کریں ۔ مناسب لباس پہن کر آئیں اور سیکیورٹی سے گزرتے ہوئے اپنے فون بند رکھیں۔

XS
SM
MD
LG