رسائی کے لنکس

سائرہ میری بیوی اور عزت ہیں، علیحدگی ہوئی ہے طلاق نہیں: شہروز سبزواری


پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر دو روز سے زیر گردش ہیں جبکہ شہروز سبزواری نے ایک ویڈیو پیغام میں علیحدگی کی تصدیق جبکہ طلاق کی تردید کی ہے۔

شہروز اور سائرہ کی اکتوبر 2012 میں شادی ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

سات سال قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی کو پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی قرار دیا جاتا ہے۔

شہروز سبزواری نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان کی علیحدگی کے حوالے سے خبروں میں کسی کا موقف شامل نہیں کیا گیا۔

اداکار شہروز پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے ہیں۔

شہروز سبزواری نے مزید کہا کہ ایک اور اداکارہ صدف کنول کے ساتھ ان کا نام جوڑا جا رہا ہے جب وہ ان ایک ماہ قبل ان سے ملے ہیں جب کہ سائرہ سے ان کی علیحدگی کو چھ ماہ ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سائرہ میری بیوی اور میری عزت ہیں۔ ہمارے درمیان علیحدگی ہوئی ہے طلاق نہیں ہوئی۔

قبل ازیں بہروز سبزواری نے ان افواہوں کی تردید کی تھی کہ ان کے صاحبزادے اور سائرہ کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔

پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ان کی بہو گزشتہ چند روز سے اپنے والد کی تیمارداری کے لیے میکے گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر گھر میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے البتہ ایسا کچھ نہیں جس طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

شہروز سبزواری نے اتوار کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ایک بندوق تھامے نشانہ باز کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔

شہروز کی اس تصویر پر ان کے مداحوں نے لکھنا شروع کیا کہ سائرہ کو نہ چھوڑیں، براہ مہربانی سائرہ سے علیحدگی اختیار نہ کریں۔

ایک مداح نے شہروز کو کہا کہ اپنی بیٹی کی خاطر سائرہ سے علیحدگی اختیار نہ کریں۔

سوشل میڈیا کیا کہہ رہا ہے؟

سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جا رہی تھیں کہ شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کی پوسٹ پر صارفین دونوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ مقبول جوڑی کے ٹوٹنے کا سبب نہ بنیں۔

شہروز کی اتوار کو انسٹاگرام پوسٹ پر بھی ان کے مداحوں نے صدف کنول کا ذکر کیا۔

کائنات خان نامی صارف نے شہروز کو کہا کہ کنول کے لیے اپنی اتنی خوب صورت اہلیہ کو مت چھوڑیں۔ آپ اپنی اہلیہ کو اس کنول سے ملا رہے ہو۔

ماڈل صدف کنول نے حال ہی میں ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس پر اُنہیں خاصی تنقید کا سامنا ہے۔

فاطمہ شاہد نامی صارف نے صدف کنول کی ایک تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو سائرہ اور شہروز کی ازدواجی زندگی تباہ کرنے پر شرم آنی چاہیے۔

رخسار احمد نامی صارف نے اسی تصویر پر لکھا کہ آپ کو لازمی کچھ کہنا چاہیے۔ لوگ آپ پر شہروز سبزواری کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کے الزامات لگا رہے ہیں۔ کسی کی ازدواجی زندگی خراب کرنا اچھا اقدام نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ شہروز سبزواری دیوار شب، حسد، جدا نہ ہونا، آنگن سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انہوں نے فلم 'کھلے آسمان کے نیچے' سے اپنے فلمی کیریئر کا بھی آغاز کیا اور اب تک دو فلمیں بھی کر چکے ہیں۔

سائرہ شہروز بھی پاکستان ڈرامہ، فلم اور کمرشل انڈسٹری کی نامی گرامی اداکارہ ہیں۔ وہ متعدد ڈراموں اور تین فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

فلم 'چلے تھے ساتھ' میں جاندار اداکاری پر وہ بہترین ڈیبیو اداکارہ کا ایوارڈ 'گلیکسی لالی وڈ ایوارڈ' بھی حاصل کر چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG