روس یوکرین تنازع: 'چین قدرے مشکل صورت حال میں ہے'
چین، یوکرین پر روسی جارحیت کے بعد ماسکو پر عائد ہونے والی پابندیوں کے خلاف اور خطے میں روس کے سیکیورٹی تحفظات کی حمایت کر رہا ہے۔ لیکن کیا اس جنگ کے طول پکڑنے پر چین کا مؤقف اور اس کی روس کے لیے حمایت میں تبدیلی آسکتی ہے؟ ماہرین سے انہی سوالات کے جواب لائی ہیں مونا کاظم شاہ۔
امریکہ کی یوکرین کو 20 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے کی کوشش تیز
امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کو 20 کروڑ ڈالر مالیت کے ہتھیار دینے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہا ہے جن میں چھوٹے ہتھیار، اینٹی ٹینک اور اینٹی ایئرکرافٹ ہتھیار شامل ہیں۔
یوکرین نے روس کی جانب سے شدید شیلنگ کے خلاف دفاع کے لیے مزید ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے ہفتے کو مزید سیکیورٹی امداد کی منظوری دی ہے۔
انتظامیہ کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ اس منظوری سے مزید فوجی ساز و سامان فوری طور پر یوکرین بھیجنے کا راستہ کھل گیا ہے۔
یوکرین کے صدر کی زیرِ علاج زخمی فوجیوں کی عیادت
یوکرین کی فوج کے تربیتی مرکز پر روس کا حملہ، 35 افراد ہلاک
پولینڈ کی سرحد سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع یاویریو میں قائم یوکرین کی فوج کے سب سے بڑے ملٹری ٹریننگ بیس پر روس نے میزائل حملہ کیا ہے۔
اس میزائل حملے 35 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ اس میں 134 زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یاوریو شہر، لیوو سے صرف 60 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں سے یوکرین کے شہری بڑی تعداد میں پولینڈ نقل مکانی کر رہے ہیں۔
یوکرین کے حکام کے مطابق انٹرنیشنل سینٹر فار پیس کیپنگ اینڈ سیکیورٹی پر حملہ روس کا یوکرین کے انتہائی مغرب میں واقع علاقوں میں کیا جانے والا بڑا حملہ ہے۔
روس کے اس حملے سے یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ لیوو شہر بھی جلد تنازع میں شامل ہو جائے گا۔