رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

17:42 13.3.2022

برطانیہ کا یوکرین کے مہاجرین کو پناہ دینے والے شہریوں کے لیے اسکیم کا اعلان

برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کے نتیجے میں ملک چھوڑ کر برطانیہ آنے والے مہاجرین کو اپنے گھروں میں پناہ دینے والوں کو ماہانہ 350 پاؤنڈ ادا کرے گی۔

برطانوی حکومت کے ‘ہومز فار یوکرین’ نامی پروگرام میں حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ادائیگی ان لوگوں کو کی جائے گی جو اپنے گھر کا ایک کمرہ یا اپنی پراپرٹی کم از کم چھ ماہ کے لیے پیش کرتے ہیں۔

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن روسی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران میں برطانیہ کو امداد فراہم کرنے والوں میں سب سے آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔

حکومت کے مطابق نئے پروگرام کے تحت عام افراد، خیراتی ادارے، کاروباری اشخاص اور کمیونٹی گروپس ایک ویب سائٹ کے ذریعے آئندہ ہفتے کے اختتام تک پیش کش کر سکتے ہیں۔

16:22 13.3.2022

یوکرین سے سینکڑوں بھارتی شہریوں کے انخلا میں مدد کرنے والا پاکستانی کون ہے؟

روس نے جب 24 فروری کو یوکرین میں پیش قدمی کی تو کئی دن سے ملک میں موجود بے یقینی کی صورتِ حال میں رہنے والے افراد میں افراتفری پھیل گئی اور وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے بے چین ہو گئے۔

یوکرین میں ہزاروں غیر ملکی طلبہ وہاں سے نکلنے کے لیے کوشاں نظر آئے۔ بس ٹرمینل بھر گئےاور بسوں میں جگہ نہیں رہی۔

یوکرین کے شہر ترنوپل میں 11 سال سے مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹوور آپریٹر معظم خان طاہر خیلی ابھی دوسرے شہروں کی طرح تیزی سے تبدیل ہوتی صورتِ حال کا جائزہ لے ہی رہے تھے کہ انہیں بعض بھارتی اور پاکستانی نژاد طلبہ کی انخلا میں مدد کے لیے ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں۔ ان میں سے بیشتر طلبہ ان کو پہلے سے جانتے تھے۔

معظم خان کی عمر 28، 29 برس ہے۔ وہ ان طلبہ کے حوالے سے کہتے ہیں کہ یہ بچے مدد کے لیے پکار رہے تھے۔ 17 یا 18 سال کے بچے ہی تو ہوتے ہیں۔

اس سے قبل بھی معظم خان 2014 کی روس اور یوکرین کی جنگ دیکھ چکے ہیں اور بحران کی صورتِ حال میں لوگوں کی مدد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ حالیہ تنازع میں بھی وہ لوگوں کی مدد کے لیے فوری طور پر حرکت میں آئے۔

ادھر وہ مختلف شہروں میں پھنسے طلبہ کے لیے بسوں کا انتظام کر رہے تھےتو دوسری طرف ان کے بقول ان کا فون تھا جو مستقل بجے ہی جا رہا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ یوکرین میں ہر پاکستانی اور بھارتی طالب علم اس مشکل وقت میں 'خان بھائی' کو اپنی آخری امید سمجھ کر کال کر رہا تھا۔

مزید جانیے

15:37 13.3.2022

روس کے حملے سے میں ایئر بیس تباہ، گولہ بارود ضائع

یوکرین کے شہر ویسلکیو کے میئر نتالیہ بالاسینووچ کا کہنا ہے کہ روسی میزائل حملے سے شہر میں قائم ایئر بیس تباہ ہو گیا ہے۔

نتالیہ کا مزید کہنا تھا کہ روسی حملوں سے ایک آئل ڈپو بھی تباہ ہوا ہے۔

روس کی ‘انٹر فیکس’ نیوز ایجنسی کا بالاسینووچ کے حوالے سے کہنا ہے کہ روسی راکٹ حملوں سے ویسلکیو کے قریب واقع گولہ بارود کا ڈپو بھی تباہ ہوا ہے۔

15:29 13.3.2022

انخلا کے لیے محفوظ راہ داری پر روسی حملہ، سات افراد ہلاک

یوکرین کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ہفتے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر محفوظ قرار دی گئی راہ داری پر کیے جانے والے روس کے حملے میں سات شہری مارے گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔

محفوظ قرار دی گئی راہ داری پر حملے کے بعد شہریوں کو واپس آنا پڑا۔

یوکرین کے نائب وزیرِ اعظم ارینا ورسچوک کا ہفتے کو کہنا تھا کہ 14 محفوظ راہ داریوں میں سے صرف نو راہ داریاں کھلی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے لیے محفوظ قرار دی گئی ان راہ داریوں سے 13 ہزار افراد نکلنے میں کامیاب رہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG