رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

00:49 16.3.2022

روس نے صدر بائیڈن سمیت 13 امریکیوں پر پابندیاں لگا دیں

روس کی وزارت خارجہ نے 13 امریکی شہریوں پر انفرادی پابندیوں کا اعلان کیا ہے جن میں صدر جو بائیڈن، ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن، وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن، وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی، اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن شامل ہیں۔

ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ''یہ اقدام امریکہ کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے روس کو ہدف بنانے کی انتہائی خواہش کے جواب میں لیا گیا ہے، جو روس کو دھمکانے اور امریکی تسلط برقرار رکھنے کی مایوس کن کوشش کا ایک حصہ ہے''۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ''فہرست میں دیے گئے امریکی شہری 15 مارچ کے بعد روس کا سفر نہیں کر سکیں گے''۔

روسی حکام نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ اس فہرست کو وسیع کیا جا سکتا ہے، جس میں قانون ساز، ماہرین، کاروباری افراد اور میڈیا کے افراد شامل ہوں گے۔

منگل ہی کے روز جین ساکی نے روس کے بیان کو زیادہ اہمیت نہیں دی، یہ کہتے ہوئے کہ ''ہم میں سے کوئی بھی روس کی سیاحت کا ارادہ نہیں رکھتا، نہ ہی ہمارے ایسے بینک اکاؤنٹس ہیں جن تک ہماری رسائی نہیں ہوگی۔''

23:49 15.3.2022

روسی افواج کی فائرنگ سے دو صحافی ہلاک، تیسرا زخمی

کیمرہ مین پیئا زکریسکی
کیمرہ مین پیئا زکریسکی

یوکرین میں پیر کے روز میڈیا ٹیم پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے دوسرے صحافی کی ہلاکت کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ویانا میں قائم انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ نے بتایا ہے کہ یوکرینی صحافی اولے سکندرا کشینا ووف اور کیمرہ مین پیئا زکریسکی دونوں ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسی حملے میں برطانوی نژاد امریکی بینجامن ہال، جو 'فاکس نیوز' کے معروف کیمرہ مین ہیں، زخمی ہوئے ہیں۔ فاکس نیوز کا کہنا ہے کہ جس گاڑی میں تینوں سوار تھے وہ فائرنگ کی زد میں آگئی تھی۔

20:17 15.3.2022

روس چھوڑنے والے کاروباری اداروں کو قومی ملکیت میں لیا جا سکتا ہے، روسی حکام کا انتباہ

کیف میں جاری روسی گولہ باری
کیف میں جاری روسی گولہ باری

روسی حکام نے بتایا ہے کہ ایک تجویز زیر غور ہے جس کے تحت یوکرین پر حملے کے معاملے پر ملک چھوڑ کر جانے والے مغربی ملکوں کی کمپنیوں کے اثاثے قومی ملکیت میں لیے جائیں گے، جس فیصلے کے نتیجے میں سینکڑوں کاروباری اداروں کو خاصہ معاشی نقصان ہو گا، ممکنہ طور پر یہ عارضی نوعیت کا نقصان ہو۔ اقدام کا مقصد ہزاروں روسی ملازمین کے روزگار کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

ییل یونیورسٹی کے اسکول آف منیج منٹ کی جانب سے اکٹھے کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، پیر کے روز تک کم از کم 375 کمپنیاں روس سے جانے کا اعلان کر چکی ہیں۔

اس فہرست میں وہ ادارے بھی شامل ہیں جنھوں نے روس سے روابط مکمل طور پر منقطع کر دیے ہیں، ساتھ ہی ایسے ادارے بھی ہیں جنھوں نے وہاں کاروبار بند کر دیا ہے، لیکن واپسی کی راہ کھلی رکھی ہے۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق، روس میں استغاثے کے وکلا نے مغربی ملکوں کی درجنوں کمپنیوں سے رابطہ کرکے انھیں اپنے اثاثوں کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے، جس میں پیداواری تنصیبات، دفاتر اور حقوقِ دانش، مثلاً ٹریڈ مارکس سے متعلق انتباہ شامل ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ملک سے چلے جانے کی صورت میں حکومت ان کی ملکیت زیر قبضہ لے سکتی ہے۔

19:11 15.3.2022

یورپ کے تین وزرائے اعظم منگل کو کیف پہنچ رہے ہیں

اپارٹمنٹ بلڈنگ کی تباہی کا منظر
اپارٹمنٹ بلڈنگ کی تباہی کا منظر


یورپی یونین کے تین ملکوں کے وزرائے اعظم ایک ایسے موقع پر منگل کے روز کیف پہنچ رہے ہیں جب روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت اور دیگر شہروں پر گزشتہ تین ہفتوں سے بم باری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

منگل کی صبح سویرے کیف روسی گولاباری کی زد میں آیا، جس میں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ بھی ہدف بنی، جس میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔ کیف کے میئر وٹالی کلشکو نے شہر میں 36 گھنٹے کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز منگل کی رات سے ہوا۔

جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم پیٹر فیالا نے کہا ہے کہ منگل کو پولینڈ کے وزیر اعظم مشاز موراوک اور سلووانیا کے وزیر اعظم جانز جانسا کے ہمراہ وہ کیف جائیں گے، تاکہ یورپی کونسل کی نمائندگی کرتے ہوئے وہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور وزیر اعظم ڈینس شیمال کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں شرکت کر سکیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG