رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

19:00 20.3.2022

روس یوکرین جنگ کے بارے میں معلومات پر کتنا بھروسہ کرنا چاہیے؟

یوکرین پر روس کے حملے کو ایک ماہ ہونے کو ہے۔ لڑائی کے آغاز سے لے کر اب تک دنیا بھر میں اس جنگ سے متعلق مختلف معلومات گردش کر رہی ہیں۔ یہ معلومات کتنی مصدقہ ہیں؟ اور دنیا کو کس حد تک اس طرح کی معلومات پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ جانتے ہیں اس ویڈیو میں۔

روس یوکرین جنگ کے بارے میں معلومات پر کتنا بھروسہ کرنا چاہیے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:20 0:00

18:58 20.3.2022

یوکرین میں روس کو فتح حاصل ہوگی: پوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے لوگوں سے ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں خطاب کیا اور یوکرین پر حملے کو درست قرار دیا۔

انہوں نے روسی پرچم لہراتے ہوئے لاکھوں افراد سے کہا کہ کریملن کے تمام مقاصد پورے ہوں گے۔

ماسکو کے لوزنکی اسٹیڈیم میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پوٹن نے کہا کہ ''ہمیں پتا ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے، کیسے کرنا ہے، اوراس کی کیا قیمت ہو گی۔ اور ہم اپنے تمام مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیں گے''۔

انہوں نے یوکرین کی لڑائی کو ''خصوصی فوجی آپریشن'' قرار دیا اور کہا کہ سپاہی جذبے سے لڑ رہے ہیں جو بات روس کے اتحاد کی مظہر ہے۔

بقول ان کے، ''کاندھا کاندھے سے ملا کر، وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں، ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، اور ضرورت پڑنے پر بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کی جان بچانے کے لیے اپنی جان قربان کرتے ہیں۔ ہم نے ایک طویل عرصے سےاس قسم کے اتحاد کا مظاہرہ نہیں دیکھا''۔

مزید جانیے

18:54 20.3.2022

یوکرین کی صورتِ حال ایک پاکستانی کی نظر سے

اقوامِ متحدہ کے مطابق روس کے حملے کے بعد 30 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں جن میں ہزاروں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ لیکن یوکرین میں اب بھی لاکھوں افراد روسی حملوں کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یوکرین میں روسی بمباری کے دوران لوگ کیسے رہ رہے ہیں؟ جانیے وہاں موجود ایک پاکستانی سے۔

یوکرین کی صورتِ حال ایک پاکستانی کی نظر سے
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:49 0:00

18:48 20.3.2022

یورپ کی بڑی اسٹیل ملز پر روسی حملہ

​یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپول پر روسی افواج کے محاصرے کے دوران یورپ کی لوہے اور اسٹیل کی بڑی ملز میں سے ایک ازوسٹال کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

یوکرین کے قانون دان لیسیا ویسلنکو کا سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہنا تھا کہ یورپ کے بڑے میٹا لرجک پلانٹس میں سے ایک تباہ ہو گیا ہے اور روس کے حملوں کی وجہ سے ہونے والے معاشی نقصانات بہت زیادہ ہیں۔

ویسلنکو نے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں صنعتی سائٹ پر ہونے والا دھماکہ دیکھا جا سکتا ہے جس میں عمارت سے دھواں نکلتا دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG