رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

20:54 23.3.2022

نیٹو اجلاس میں یوکرین پر روسی حملے پر گفتگو کی جائے گی، سیکریٹری جنرل

نیٹو کے سیکریٹری جنرل، جینز اسٹولٹن برگ نے بدھ کے روز برسلز میں ایک اخباری کانفرنس میں یوکرین پر منعقد ہونے والے نیٹو کے غیرمعمولی سربراہ اجلاس کے بارے میں تفصیلات بتائیں جو یوکرین پر روس کے حملے پر بات چیت کے لیے بلایا گیا ہے۔

وائس آف امریکہ کے قومی سلامتی کے نمائندے، جیف سیلڈن نے اس تقریب اور اسٹولٹن برگ کے کلمات پر مبنی رپورٹ اپنی ایک ٹوئیٹ میں شامل کی ہے۔

20:37 23.3.2022

بائیڈن جمعرات کو نیٹو اور یورپی اتحادیوں سے ملاقات کریں گے

برسلز روانہ ہوتے ہوئے
برسلز روانہ ہوتے ہوئے

امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کو یورپ کے چار روزہ دورے پر واشنگٹن ڈی سی سے روانہ ہوئے، جہاں وہ اپنے کلیدی اتحادیوں سے ملاقات کریں گے جس دوران روس کی یوکرین کے خلاف جارحیت پر گفتگو کی جائے گی۔

ایسو سی ایٹڈ پریس نے بتایا ہے کہ بدھ کو وائٹ ہاؤس سے روانگی سے قبل، صدر بائیڈن نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ یوکرین کی لڑائی میں روس کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا ممکنہ استعمال ''حقیقی خطرہ'' ہو سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس موضوع پر وہ مزید بات جمعرات کے اجلاس کے دوران سربراہان سے براہ راست کریں گے۔

صدر بائیڈن نیٹو کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے اور ساتھ ہی یورپی یونین اور 'گروپ آف سیون' کے اجلاسوں میں شریک ہوں گے، جو گروپ دنیا کے امیر ترین جمہوری ملکوں پر مشتمل ہے۔

نیٹو اور یورپی اتحادیوں سے ملاقات کے دوران متوقع طور پر امریکی صدر یوکرین پر روس کے حملے پر روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن روس پر مزید پابندیاں لگانے اور ان کا ٹھوس اطلاق یقینی بنانے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ شامل ہوں گے۔

یوکرین کے صدر ولادویمیر زیلنسکی جمعرات کے روز نیٹو سربراہی اجلاس سے ورچوئل خطاب کرنے والے ہیں۔ انھوں نے اجلاس سے پہلے کہا ہے کہ انھیں توقع ہے کہ مغربی رہنما روس پر پابندیوں میں اضافہ کریں گے اور یوکرین کے لیے مزید امداد کا وعدہ کریں گے۔

20:02 23.3.2022

پولینڈ کا 45 روسی سفارت کاروں پر جاسوسی کا الزام، ملک سے نکل جانے کا حکم

پولینڈ کی وزارت خارجہ نے بدھ کو اعلان کیا کہ روسی انٹیلی جنس کے لیے کام کرنے کے شبہے میں وہ 45 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر رہا ہے۔ روس نے اس الزام کو ''بے بنیاد'' قرار دیا ہے۔

اس سے قبل پولینڈ کے داخلی سلامتی کے ادارے نے بتایا تھا کہ 45 روسی سفارت کاروں کو شناخت کیا گیا ہے جن پر جاسوسی کا شبہ ہے۔ ادارے کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ مشتبہ افراد کی فہرست پولینڈ کی وزارت خارجہ کو اس درخواست کے ساتھ بھیجی گئی ہے کہ انھیں ملک سے نکال دیا جائے۔

دوسری جانب، روس کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ اگر پولینڈ نے سفارت کاروں کو بے دخل کیا تو روس جوابی کارروائی کرے گا۔

19:39 23.3.2022

روس، یوکرین مذاکرات میں پیش رفت اور شکوک و شبہات کا اظہار

روس، یوکرین مذاکرات (فائل فوٹو)
روس، یوکرین مذاکرات (فائل فوٹو)

مبصرین کا کہنا ہے کہ یوکرینی اور روسی رہنماؤں کے مابین امن مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے؛ لیکن معاہدہ خطرے سے خالی نہیں۔

کچھ مغربی حکام اور آزاد مبصرین شکوک و شبہات کا شکار اور فکرمند ہیں کہ ماسکو نیک نیتی سے مذاکرات نہیں کر رہا ہے؛ اور مذاکرات کا محض استعمال کر رہا ہے تاکہ نیٹو کو یوکرین کے لیے جارحانہ اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے دفاعی نظام اور دیگر جدید ترین ہتھیاروں کی فراہمی یا مغربی پابندیوں میں شدت کو روک سکے۔

یہ شکوک و شبہات بھی موجود ہیں کہ اگر کیف اور ماسکو کچھ ٹھوس شرائط پر پہنچ بھی گئے تو معاہدے کے نفاذ کے لیے ضروری صورتحال کا حصول تقریباً ناممکن ہو جائے گا، جیسا کہ 2015 کے 'منسک معاہدے' کے ساتھ ہوا تھا جس کا مقصد ڈونباس میں لڑائی ختم کرنا تھا۔

ڈونباس میں ماسکو کے حامی علیحدگی پسندوں نے کریملن کی مدد سے قبضہ کر لیا تھا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG