رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

16:15 26.3.2022

یورپ روس کو گیس کی ادائیگیاں روبل میں نہیں کرے گا: فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میخواں نے جمعے کو روسی صدر پوٹن کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے کہ یورپ گیس کی ادائیگی روسی کرنسی روبل میں کرے۔

میخواں نے برسلز میں یورپی سربراہی کانفرنس کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "روس کا یہ مطالبہ ہمارے معاہدے کے مطابق نہیں ہے، جس پر ہم نے دستخط کیے ہیں اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ ہم کیوں اس پر عمل کریں گے۔"

پوٹن نے اس ہفتے یہ مطالبہ کیا تھا کہ گیس کی ادائیگی روبل میں کی جائے کیونکہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد اس پر عائد پابندیوں کی وجہ سے روسی معیشت سخت مشکلات کا شکار ہے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ ہم روسی کارروائی کے بعد اپنا تجزیہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم نے جس مسودے پر دستخط کیے ہیں وہ بالکل واضح ہے اور یہ اس سے منع کرتا ہے، اس لیے یورپی سرزمین سے جو بھی گیس خریدے گا وہ یورو میں ہی ادائیگی کرے گا۔

روس سے سب سے زیادہ گیس خریدنے والے ملک جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے بھی یہی کہا کہ معاہدے میں واضح طور پر درج ہے کہ ہم ادائیگی کس طرح کریں گے۔

یورپ روس سے گیس کی درامد پر اپنے انحصار کو کم کرنا چاہتا ہے مگر فی الحال ایسا ممکن ہے اور وہ روزانہ لاکھوں یورو ماسکو کو ادا کر رہا ہے۔

ابھی تک یہ درامد پابندیوں کے دائرے سے باہر ہے۔

01:57 26.3.2022

بائیڈن کی پولینڈ آمد، مشرقی یورپ میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقات

فوجی جوانوں کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے
فوجی جوانوں کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے



امریکی صدر جو بائیڈن جمعے کو پولینڈ کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں انھوں نے یوکرین پر روس کے حملے سے پیدا ہونے والے انسانی ہمدردی اور انسانی حقوق کے بحرانوں کے مقابلے کے لیے اتحادی ملکوں کی حمایت کا اعادہ کیا، جب کہ اتحادی ملک یوکرین کے خلاف روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے بلاجواز حملے کا مقابلہ کرنے کے لیےمؤثر نئے اقدامات کر رہے ہیں۔

نیٹو کے اتحادی ملک، پولینڈ نے یوکرین سے آنے والے لاکھوں مہاجرین کو پناہ دینے کا کام سنبھالا ہوا ہے۔

بائیڈن نےپولینڈ میں یوکرین کے ساتھ ملنے والی سرحد کے قریب، جیسونکا کے مقام پر تعینات امریکی فوجیوں سےبھی ملاقات کی۔

پولینڈ آمد سے قبل بائیڈن نے برسلز میں یورپی کمیشن کی سربراہ، اروسلا وان ڈر لیان سے ملاقات کی، جس کے بعد انھوں نے روس کے روایتی ایندھن پر یورپ کا انحصار کم کرنے کے سلسلے میں ایک مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا۔

21:15 25.3.2022

کیف میں زخمی ہونے والے امریکی صحافی کو ٹیکساس کے فوجی اسپتال میں داخل کر دیا گیا

یوکرین پر روسی حملے کی کوریج کرتے ہوئے، فاکس نیوز کے زخمی ہونے والے نمائندے، بینجامن ہال کو کیف سے منتقل کر کے ٹیکساس کے بروک آرمی میڈیکل سینٹر میں داخل کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں، فاکس نیوز میڈیا کی منتظم اعلیٰ، سوزان اسکوٹ نے آن لائن تفصیل بتائی ہے۔

14 مارچ کو کیف کے قریب تین صحافیوں کا ایک گروپ فائرنگ کی زد میں آیا گیا تھا، جس میں اولسکندر کشیانوف اور پیرے زرکاسکی ہلاک، جب کہ بینجامن ہال زخمی ہو گئے تھے۔

20:56 25.3.2022

یوکرین سے پیشہ وارانہ صحافتی کوریج، اب تک پانچ اخباری نمائندے ہلاک ہو چکے ہیں

وائس آف امریکہ کی آزادی صحافت کی ایڈیٹر، شیزیکا جیرٹ نے رپورٹ دی ہے کہ یوکرین کی لڑائی کے پیشہ وارانہ کوریج کے دوران اب تک کم از کم پانچ صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب، یورپ کی تنظیم برائے سیکیورٹی اور تعاون کی آزادی صحافت کے شعبے سے وابستہ نمائندہ، ٹیریسا ربیرو نے جمعے کو ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں جنگ کی کوریج کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا گیا ہے، جس میں انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی سے متعلق بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کے بارے میں رپورٹنگ کرنا شامل ہے۔

تمام فریق کو مطلع کرنے کے لیے، انھوں نے واضح کیا کہ ''صحافی شہری آبادی کا حصہ ہیں جنھیں نشانہ نہیں بنایا جا سکتا''۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG