رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

14:48 10.4.2022

یوکرین: کیف کے نزدیک اجتماعی قبر سے درجنوں شہریوں کی لاشیں برآمد

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے نزدیک واقع گاؤں بوزووا سے ایک اجتماعی قبر ملی ہے۔ جس میں درجنوں یوکرینی شہریوں کی لاشیں دفن تھیں۔

حکام کے مطابق یہ قبر گاؤں بوزووا میں ایک پیٹرول اسٹیشن کے قریب بنائی گئی تھی تاہم حکام نے تاحال برآمد ہونے والی لاشوں کی تعداد کا تعین نہیں کیا ہے۔

یوکرین میں روسی حملے کے بعد شہری ہلاکتوں میں اضافے کے بعد دنیا بھر سے مذمتی بیانات جاری کیے جا رہے ہیں جب کہ روس پر نئی پابندیاں بھی عائد کی جا رہی ہیں۔

20:58 9.4.2022

اقوامِ متحدہ کا یوکرین میں جنگ بندی پر زور

اقوامِ متحدہ کے انسانی ہمدردی امور کے سربراہ مارٹن گرفتھس نے کہا ہے کہ جنگ زدہ ملک یوکرین میں مقامی سطح پر جنگ بندی کی جائے تاکہ محصور علاقوں میں لوگوں کو امداد پہنچائی جا سکے اور انہیں باہر نکلنے کا محفوظ راستہ مل سکے۔

جینوا سے وائس آف امریکہ کی نامہ نگار لیزا شلائین کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے مارٹن گرفتھس نے رواں ہفتے روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف سے یوکرین میں انسانی بنیاد پر جنگ بندی کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔ پیر کو وہ یوکرین جاتے ہوئے کچھ دیر کے لیے ماسکو میں رکے تھے۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی ہمدردی امور کے انڈر سیکریٹری اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس کو اس بارے میں روس کی جانب سے کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

تاہم انسانی ہمدردی امور کے ترجمان یینز لیئرکی نے جمعے کو کہا کہ گرفتھس کا خیال ہے روس کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات اس کوشش کی طرف پہلا قدم ہے اور ابھی اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مزید بہت طویل مراحل باقی ہیں۔

گرفتھس سمجھتے ہیں کہ متحارب فریقین کو مقامی سطح پر جنگ بندی کے لیے راضی کرنا بہت ضروری ہے۔

ترجمان لیئرکی نے کہا کہ ماریوپول جیسے شہروں میں گولیوں کو بند کرانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہاں پھنسے ہوئے شہریوں کو محفوظ طریقے سے نکالنا ہوگا اور انہیں ان کی پسند کی جگہوں پر جانے کی اجازت دینی چاہیے۔

ماریوپول کا محاصرہ گزشتہ چھ ہفتوں سے جاری ہے اور یہاں بیشتر املاک روس کی بمباری سے تباہ ہو چکے ہیں اور لاکھوں شہری بنکروں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے ترجمان لیئرکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کے دورے میں گرفتھس نے اپنی آنکھوں سے بوچا، ارپن اور دارالحکومت کیف کے مضافات میں موت، تباہی اور بربادی کے ہولناک مناظر دیکھے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مبینہ طور پر روس کی فوج نے جو مظالم ڈھائے ہیں ان کے بارے میں تفتیش ہونا چاہیے۔

ترجمان لیئرکی کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کو امید ہے کہ لوہانسک اور ڈونیسک میں جاری لڑائی میں ماریوپول جیسی صورتِ حال پیدا نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امدادی رابطہ کار گرفتھس اس بات پر بہت پریشان ہیں کہ مشرقی یوکرین کے روسی زبان بولنے والے علاقوں میں حالات کتنے دگرگوں ہو سکتے ہیں۔ یوکرین سے واپسی پر انہوں میڈیا سے کہا تھا کہ وہ جنگ بندی کے بارے میں زیادہ پر امید نہیں ہیں۔

23:15 8.4.2022

یورپی کمیشن اور یورپی یونین کے اہلکاروں کا بوچا کے قصبے کا دورہ

روزنامہ 'کیف انڈپنڈنٹ' نے خبر دی ہے کہ دورے پر آئے ہوئے یورپی کمیشن اور یورپی یونین کے حکام کے ہمراہ یوکرین کے رہنماؤں نے جمعے کو یوکرین کے قصبے، بوچا کا دورہ کیا۔

انھیں بتایا گیا کہ بوچا میں شہریوں کی لاشوں پر تشدد، اذیت اور پھانسیوں کے واضح نشانات تھے، جس کے بارے میں حکومتِ یوکرین کا الزام ہے کہ یہ روسی افواج کی کارستانی تھی، جو حالیہ دنوں کے دوران علاقے سے واپس چلے گئے ہیں۔

روس ان الزامات کی تردید کرتا ہے کہ اس کی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔

19:01 8.4.2022

یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر روسی راکٹ حملہ، 30 افراد ہلاک 100سے زائد زخمی

ریلوے پلیٹ فارم
ریلوے پلیٹ فارم

مشرقی یوکرین میں واقع ایک ریلوے اسٹیشن پر جمعے کو روسی راکٹ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

ریلوے سے تعلق رکھنے والے اہل کاروں نے بتایا ہے کہ اس اسٹیشن سے ایک ایسے وقت میں شہری آبادی کے انخلا کا عمل جاری تھا، جب خطے کو بڑے پیمانے پر روسی حملوں کے خطرات لاحق ہیں۔

رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، کراماٹوسک نامی ریلوے اسٹیشن پر دو راکٹ گرے۔ ڈونیسک خطے کے گورنر نے بتایا ہے کہ اُس وقت اسٹیشن پر ہزاروں افراد محفوظ علاقوں کی جانب روانہ ہونے کے لیے موجود تھے۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ میزائل اس وقت گرا جب ہزاروں لوگ ریل گاڑی پر سوار ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ موصول ہونے والی تصاویر میں ہلاک و زخمی پلیٹ فارم پر پڑے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، جب کہ گرنے والے راکٹ پر روسی زبان میں تحریر ہے: ''بچوں کے لیے''۔

ریلوے اسٹیشن
ریلوے اسٹیشن

اے پی نے بتایا ہے کہ روسی وزارت دفاع نے کراماٹوسک شہر کے ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنانے کے الزام کو مسترد کیا ہے۔ دریں اثنا یوکرینی حکام نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں جو اب تک روسی افواج کے زیر قبضہ تھے، جنگی جرائم کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جب کہ روسی افواج کی توجہ اب مشرقی یوکرین پر مرکوز ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG