رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

13:35 18.4.2022

ایسٹر کے موقع پر پوپ کی یوکرین جنگ کے خاتمے کی اپیل

پوپ فرانسس ویٹیکن سٹی میں خطاب کر رہے ہیں
پوپ فرانسس ویٹیکن سٹی میں خطاب کر رہے ہیں

ایسٹر کے تہوار کے موقع پر پوپ فرانسس نے اتوار کو یوکرین میں امن کی واپسی کا مطالبہ کیا جسے ظالمانہ جنگ کے تشدد اور تباہی کی طرف گھسیٹا گیا ہے۔

فرانسس نے دنیا سے جنگ کی عادی نہ بننے کا مطالبہ کیا اوردعا کی کہ امید کی نئی صبح جلد نمودار ہو ۔

پوپ نے یوکرین کے بہت سے متاثرین، لاکھوں پناہ گزینوں اور اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افراد، منقسم خاندانوں، تنہا رہے جانے والے عمر رسیدہ لوگوں، توڑ پھوڑ کا شکار زندگیوں اور تباہ شدہ شہروں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

فرانسس نے یہ بھی کہا کہ جنگ کے مصائب کے دوران، حوصلہ افزا نشانیاں بھی ہیں کیونکہ لوگ خیراتی کام کر رہے ہیں، اور خاندانوں اور برادریوں نے پورے یورپ میں تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔

08:57 18.4.2022

یوکرین کی جی سیون ممالک سے 50 ارب ڈالر کی امداد کی اپیل

فائل فوٹو: جی سیوفن گروپ کے رہنماوں کی مارچ میں ملاقات
فائل فوٹو: جی سیوفن گروپ کے رہنماوں کی مارچ میں ملاقات

یوکرین نے اگلے چھ مہینوں میں جنگ سے منسلک بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے جی سیون گروپ کے ممالک سے 50 ارب ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق یوکرین صفر فی صد کی شرح پر کوپن بانڈز جاری کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ اتوار کو قومی ٹیلی ویژن پر بات کرتے ہوئے یوکرین کے صدر کی اقتصادی مشیر اولیہ اسٹینکو نے کہا کہ ان آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

یوکرین کے وزیرِ اعظم ڈینس شمائل نے اتوار کو کہا کہ ان کا ملک 5 بلین ڈالر ماہانہ خسارے سے گزر رہا ہے۔

07:45 18.4.2022

ماریوپول بدستور یوکرین کے کنٹرول میں ہے: وزیر اعظم شمائل

فائل فوٹو: روسی بمباری کے بعد ایک عمارت کا منظر
فائل فوٹو: روسی بمباری کے بعد ایک عمارت کا منظر

یوکرین کے وزیرِ اعظم ڈینیس شمائل نے کہا ہے کہ جغرافیائی طور پر انتہائی اہمیت کے حامل شہر ماریوپول بدستور یوکرین کے کنٹرول میں ہے۔

اتوار کو امریکی نیوز چینل 'اے بی سی' کے پروگرام دس ویک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ماریوپول شہر یوکرین کی افواج کے ہاتھ سے نہیں نکلا۔ فوج قائم ہے اور وہ آخر تک لڑیں گے۔

ان کا یہ بیان روس کی اس ڈیڈلائن گزرنے کے کچھ گھنٹوں کے بعد آیا ہے جس کے تحت روس نے یوکرین کے محصور شہر میں موجود فوج سے ہتھیار ڈالنے کو کہا تھا۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے اس بیان پر کہ ماسکو جنگ جیت رہا ہے، شمائل نے کہ اگرچہ کئی شہر محاصرے میں ہیں، صرف جنوب میں خرسن شہر ہی روسی کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یوکرین کے 900 سے زیادہ شہر، قصبے اور دیہات روسی قبضے سے آزاد کرائے گئے ہیں۔ وزیر اعظم شماہل نے یہ بھی کہا، یوکرین کا اپنے مشرقی علاقے ڈونباس میں ہتھیار ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

14:17 17.4.2022

یوکرینی قصبے بوچا میں ٹینکوں کا قبرستان

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مضافاتی قصبے بوچا سے روسی افواج کے انخلا کے بعد سڑکوں اور گلیوں سے تباہ شدہ ٹینکوں اور جلی ہوئی گاڑیوں کو اٹھا کر ایک مقام پر اکھٹا کیا جارہا ہے۔ یہ جگہ نہ صرف جنگ میں تباہ ہونے والے روسی فوجی ٹینکوں اور گاڑیوں کے قبرستان کا منظر پیش کرتی ہے بلکہ اس سے روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی شدت کی بھی نشاندہی ہوتی ہے۔

یوکرینی قصبے بوچا میں ٹینکوں کا قبرستان
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:33 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG