جنگ کا خاتمہ تمام علاقوں کو روسی قبضے سے پاک کرنے کے ساتھ ہو گا، یوکرین
یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمائل نے کہا ہے کہ رؤسی حملے کے بعد سے جاری ہ جنگ "اس وقت ختم ہو جائے گی جب ہم اپنے علاقوں کو روسی قابضین سے پاک کر لیں گے۔
وہ اتوار کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں سی بی ایس سے بات کر رہے تھے۔
ایردوان، پوٹن ملاقات سے قبل زیلنسکی کی ترک صدر سے ماریوپول سے شہریوں کے انخلا پر بات
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ محصور شہر ماریوپول سے شہریوں کے فوری انخلا کی ضرورت پر بات چیت کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے یہ بات چیت ترک صدر ایردوان کی اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات سے پہلے کی ہے۔
ترک صدر سے بات کے بعد زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے ازوسٹال سمیت ماریوپول سے شہریوں کے فوری انخلاء اور فوجیوں کے فوری تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔
یوکرین کی ماریوپول میں پھنسے شہریوں پر روس کے ساتھ خصوصی مذاکرات کی تجویز
یوکرین نے روس کے ساتھ مذاکرات کا ایک 'خصوصی' دور ماریوپول کے ازوسٹال اسٹیل پلانٹ کے سائے میں منعقد کرنے کی تجویز دی ہے جس میں شہر میں پھنسے شہریوں اور یوکرینی فوجیوں کی قسمت پر تبادلہ خیال کیا جائے۔
خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے یوکرین کے صدر کے ایک مشیر کے حوالے سے رپورٹ دی کہ
مشیر اولیکسی آریسٹووچ نے کہا کہ روس سے مذاکرات کا مقصد ماریوپول میں فوری جنگ بندی اور کئی روز کے لیے انسانی راہداریوں کا قیام ہے۔
علاوہ ازیں ان مذاکرات میں ازوسٹال پلانٹ میں پھنسے یوکرینی جنگجوؤں کو آزاد یا روس کے ساتھ ان کے تبادلے پر بات کرنا بھی شامل ہے۔
روس کی جارحیت سے اب تک 213 بچوں کی موت ہو چکی ہے: رپورٹ
یوکرین پر رواں سال 24 فروری سے اب تک کیے جانے والے روسی حملوں میں 213 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔
خلیجی نشریاتی ادارے ‘الجزیرہ’ کے مطابق یوکرین کے پروسیکیوٹر جنرل آفس کا کہنا ہے کہ روسی حملوں میں اب تک 389 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔