رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

21:25 28.2.2022

روسی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی

ماسکو میں کرنسی ایکس چینج کے بورڈ پر روبیل کی ڈالر اور یورو کی شرح تبادلہ بتائی گئی ہے۔ جو نمایاں طور پر کم ہے۔ 28 فروری 2022
ماسکو میں کرنسی ایکس چینج کے بورڈ پر روبیل کی ڈالر اور یورو کی شرح تبادلہ بتائی گئی ہے۔ جو نمایاں طور پر کم ہے۔ 28 فروری 2022

روس کی کرنسی روبل کی قدر میں ریکارڈ کم ترین سطح اور ملک کے مرکزی بینک کےخلاف نئی پابندیوں میں اضافے سے روس پر سفارتی اور اقتصادی دباؤ پیر کے روز بڑھ گیا ہے۔

یوکرین کی فوج نے کہا ہے کہ جارحیت کے پانچویں دن کے دوران روسی افواج کے حملے کی رفتار سست ہو گئی ہے۔

پیر کو نئی پابندیوں کی فہرست میں برطانیہ کا برطانوی اداروں کو روس کے مرکزی بینک، وزارت خزانہ اور ویلتھ فنڈ کے ساتھ لین دین سے روک دیا جب کہ سنگاپور نے پابندیوں کے ایک سیٹ کا اعلان کیا جس میں بینک ٹرانزیکشنز اور ایکسپورٹ کنٹرول کو ہدف بنایا گیا ہے۔

22:12 28.2.2022

وائس آف امریکہ کے نمائندے جیف سیلڈن نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ روس نے ابھی تک یوکرین کی فضائی حدود میں برتری حاصل نہیں کر سکا۔

22:19 28.2.2022

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی فوری جنگ روکنے کی اپیل

عالمی ادارے میں وائس آف امریکہ کی نمائندہ مارگریٹ بشیر نے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گویترس نے پیر کے دن یوکرین سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ لڑائی کو فوری طور پر رکنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑھتا ہوا تشدد کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔ امید ہے کہ یوکرین اور روس کے وفود کے مابین براہ راست مذاکرات لڑائی کو فوری طور پر بند کرنے اور سفارتی حل پر تیار ہو جائیں گے۔

22:52 28.2.2022

امریکہ نے بیلاروس میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا

بیلا روس کے شہر منسک میں امریکی سفارت خانے کی عمارت، فائل فوٹو
بیلا روس کے شہر منسک میں امریکی سفارت خانے کی عمارت، فائل فوٹو

ایسے میں یوکرین پر جارحیت کو پانچ دن گزر گئے ہیں اور روس کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، امریکہ نے پیر کے روزبیلا روس میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ہے، جب کہ ماسکو میں اپنے سفارت خانے کے تمام غیر ہنگامی نوعیت کے ملازمین کو اہل خانہ سمیت فوری طور پر ملک چھوڑنے کی اجازت دی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ ہم نے یہ اقدامات اس لیے کیے ہیں تاکہ یوکرین پر روسی فوج کے بغیر اشتعال اور بلاجواز حملے سے سلامتی اور تحفظ کو درپیش خدشات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

بیلاروس میں تعینات امریکی سفیر، جولی فشر نے پیر کے دن ٹوئٹر پر شائع ایک پوسٹ میں عملے کی طرف سے امریکی پرچم کو ہٹائے جانے کا منظر دکھایا ہے۔ فشر نے کہا کہ تمام امریکی عملہ بیلاروس سے جا چکا ہے۔

ایک ٹریویل ایڈوائزری میں، بیلاروس میں موجود امریکہ شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشوری دیا گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG