رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

14:44 1.3.2022

امریکہ کا 12 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ نے اقوامِ متحدہ میں تعینات روس کے 12 سفارت کاروں کو جاسوسی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مشن کی ترجمان اولیویا ڈالٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے اقوامِ متحدہ میں روس کے مستقل مشن میں شامل 12 انٹیلی جنس اہل کاروں کو نکالنے کو فیصلہ کیا ہے جو جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر امریکہ میں رہائش کے استحقاق کا غلط استعمال کر رہے تھے۔

اُن کے بقول امریکہ نے اس فیصلے سے اقوامِ متحدہ اور وہاں تعینات روس کے مستقل مشن کا آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ روسی اہلکاروں کا جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونا امریکہ کی قومی سلامتی کےمنافی ہے۔ لہذٰا یہ کارروائی اقوامِ متحدہ ہیڈکوارٹر کے معاہدے کے مطابق کی جا رہی ہے اور اس پر کئی ماہ سے کام جاری تھا۔

مزید پڑھیے

14:51 1.3.2022

یورپی ملکوں نے یوکرین کے پناہ گزینوں پر اپنے دروازے کھول دیے

]
]

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد لاکھوں یوکرینی شہری مشرقی یورپ کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق امکان ہے کہ 10 سے 50 لاکھ تک مہاجرین اگلے چند ہفتوں میں یورپی یونین میں شامل ملکوں میں داخل ہو سکتے ہیں۔

پولینڈ نے سب سے پہلے یوکرینی پناہ گزینوں کے لیے اپنے دروازے کھولے ہیں جس نے ماضی میں سیاسی پناہ مانگنے والوں کے خلاف سخت مؤقف اپنایا تھا۔

روس کے حملے کے بعد سفر کے تمام ذرائع استعمال کرتے ہوئے بہت سے یوکرینی باشندے سرحدیں پار کر رہے ہیں۔بہت سے دوسرے پناہ گزین کاروں کے ذریعے بارڈر پار کرنے کے لیے گھنٹوں انتظار کر رہے ہیں یا متعدد نے پیدل طویل مسافت طے کی ہے تاکہ وہ محفوظ مقام تک پہنچ سکیں۔

یوکرین میں 18 سے 60 برس کے مردوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہیں اپنے ملک کے دفاع کے لیے ملک میں ہی رہنا ہوگا۔

مزید پڑھیے

15:28 1.3.2022

گوگل کا یورپ میں روس کے سرکاری ٹی وی اور یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا اعلان

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق، ایسے میں جب یوکرین پر روس کے حملے کو سوشل میڈیا پر کھل کر بیان کیا جا رہا ہے، ٹیکنالوجی کے بڑے اداروں نے روس کے پروپیگنڈے اور اطلاعات کی غلط ترسیل کو پھیلنے سے روکنے کے لیے روس کے سرکاری تحویل میں کام کرنے والے ذرائع ابلاغ کو بلاک کر دیا ہے۔

گوگل نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ فوری طور پر یورپ میں یوٹیوب کی چینلز کو بلاک کیا جا رہا ہے؛ تاہم، اس بات کو تسلیم کیا کہ تمام نظاموں پر مکمل عمل درآمد کے لیے کچھ وقت درکار ہو گا۔

امریکی ملکیت والے دیگر تکنیکی اداروں نے کریملن کی پہنچ کو محدود کرنے کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں، جن میں روس کے مواد کو 'لیبل' کرنا شروع کو دیا ہے، تاکہ لوگوں کو پتا چلے کہ کونسا مواد روسی حکومت کی جانب سے پھیلایا جا رہا ہے، اور جہاں تک ممکن ہو روس کے سرکاری اداروں کو بلاک کر دیا جائے، چاہے وہاں سے اس سے قبل انہیں کتنی ہی آمدنی کیوں نہ حاصل ہو رہی ہو۔

گوگل یورپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ان کی ٹیمیں روسی ذرائع ابلاغ کو بلاک کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

16:37 1.3.2022

خارکیف میں روسی حملوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے، حکام

یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف میں منگل کو روس کی جانب سے شدید بمباری کی گئی جب کہ سیٹیلائٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی بری افواج دارالحکومت کیف کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ خارکیف میں سرکاری عمارت پر روس نے اس وقت میزائل داغا جب وہاں سے کئی گاڑیاں گزر رہی تھیں۔

فوری طور پر حملے میں ہلاکتوں کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا لیکن حکام کا کہنا ہے کہ روس کے حملوں میں خارکیف میں 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG