رسائی کے لنکس

نیا فوجی ہدایت نامہ، نیٹو اور امریکہ اہم خطرہ: روس


نیا روسی اتحاد
نیا روسی اتحاد

ہدایت نامے میں روس کی سرحد کے ساتھ ملنے والے ملکوں یا اِس کے اتحادیوں کی صفوں میں عدم استحکام کے خطرے کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے، اور اِن ملکوں میں غیر ملکی فوجوں کی ممکنہ تعیناتی کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے

روس نے نئے فوجی ہدایت نامے کی منظوری دی ہے، جِس میں نیٹو اور امریکہ کو روس کی قومی سلامتی کےلیے اہم خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعے کے روز اِس نئے ہدایت نامے کی منظوری دی۔ اس کی اساس پرانے انداز سے زیادہ مختلف نہیں۔ لیکن، نئی شقوں میں اِس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ نیٹو کو وسعت دیے جانے اور فوجی تنصیبات میں اضافے اور نیٹو کی طرف سے روس سے سبقت لینے کو محاذ آرائی خیال کرتا ہے۔ بقول روس، ’یہ ایک ایسا عالمی طرزِ عمل ہے جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔‘

ہدایت نامے میں ایک فہرست درج کی گئی ہے جس میں اہم بیرونی فوجی خطرات کو شامل کیا گیا ہے۔

اِس میں عالمی حکمتِ عملی کے حامل بین البراعظمی مار کرنے والا میزائل شکن نظام کی تشکیل اور تنصیب کی نشاندہی کی گئی ہے، جس سے عالمی استحکام کے مروجہ طور طریقے اور نیوکلیئر میزائل استعداد کی سطح میں طاقت کے توازن میں بگاڑ آتا ہے؛ فوری حملے کی شہ دینے کی سوچ پر عمل درآمد کی گنجائش، خلاٴمیں ہتھیار نصب کرنے کا ارادہ اور حکمتِ عملی کے کارگر روایتی اسلحے میں جدت پیدا کرنے کا عمل شامل ہے۔

اِس ہدایت نامے میں روس کی سرحد کے ساتھ ملنے والے ملکوں یا اِس کے اتحادیوں کی صفوں میں عدم استحکام کے خطرے کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے، اور اِن ملکوں میں غیر ملکی فوجوں کی ممکنہ تعیناتی کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG