رسائی کے لنکس

سام سنگ کا نیا گلیکسی ایس 21 اسمارٹ فون لانچ


سام سنگ کا نیا سمارٹ فون ایس 21 چار کیمروں کے ساتھ
سام سنگ کا نیا سمارٹ فون ایس 21 چار کیمروں کے ساتھ

سام سنگ الیکٹرانکس کو لمیٹڈ نے جمعرات کو نئے گلیکسی ایس اسمارٹ فون لانچ کیے ہیں۔ ان فونز کے ساتھ الیکٹرانک پین، جسے ایس پین کا نام دیا گیا ہے، بھی شامل ہے۔

سام سنگ نے متوقع لانچ سے ایک مہینہ پہلے ان فونز کو لانچ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گلیکسی کی ایس سیریز کے ساتھ سٹائلس یعنی پین متعارف کروانے کا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ سام سنگ گلیکسی سیریز کے دوسرے فونز کو، جنہیں نوٹ کہا جاتا، ایس سیریز کے ساتھ ضم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس سے سام سنگ کو اپنے فولڈ ہونے والے فونز کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے سرمایہ مہیا ہو جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سام سنگ چینی کمپنی ہواوے پر امریکی پابندیوں کے بعد ہواوے کی سیلز میں کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی مارکیٹ کو بھی حاصل کرنا چاہتا ہے۔

کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ انالسٹ سیجونگ لیم کے بقول گلیکسی ایس 21 کے جلد لانچ کے پیچھے ہواوے کی مشکلات سے بھرپور فائدہ اٹھانا مقصود ہو سکتا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ سام سنگ کے نئے گلیکسی نوٹ فون اس سال کے نصف آخر میں ریلیز کئے جائیں گے۔

لیم کا کہنا ہے کہ سام سنگ کو چینی فونز کی جانب سے ہائی اینڈ سمارٹ فونز کی مارکیٹ میں کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے سخت مسابقت کا سامنا ہے۔ اس لیے ایسے فونز بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو گھر پر کام کرنے والوں کے لیے بھی کارآمد ہوں اور ساتھ ساتھ اس پر ویڈیو گیمز بھی کھیلی جا سکیں۔

سام سنگ سمارٹ فون
سام سنگ سمارٹ فون

امریکہ میں گلیکسی ایس 21 فونز کی قیمت 800 ڈالر ہے۔ گلیکسی ایس 21 پلس کی قیمت 1000 اور ایس 21 الٹرا کی قیمت 1200 ڈالر ہے۔
یہ سیریز سام سنگ کی ویب سائٹ پر اور اس کے ریٹیلرز اور کیرئیر پر 29 جنوری سے بڑے پیمانے پر مل سکے گی۔

ایس 21 سیریز میں انتہائی جدید پراسیسنگ چپ کے ساتھ 5 جی بھی میسر ہو گی۔ یہ فون ویڈیوز شوٹ کرنے اور دیکھنے کے ساتھ تصاویر اتارنے اور سکرین پر کام کرنے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

اس سیریز کے سب سے مہنگے فون ایس 21 الٹرا میں پچھلی جانب چار کیمرے نصب ہیں، جن سے مختلف زاویوں سے تصاویر کھینچھنے اور زوم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سام سنگ کے کمیونیکیشنز بزنس کے سربراہ ٹی ایم روہ کے مطابق سام سنگ الیکٹرانک پین کی سہولت دوسرے ڈیوائسز کے ساتھ بھی دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ایس 21 کے سٹینڈرڈ فون کی سکرین کا سائز 6 اعشاریہ 2 انچ ہے، ایس 21 پلس کی سکرین 6 اعشاریہ 7 انچ اور الٹرا کی سکرین 6 اعشاریہ 8 انچ کی ہے۔ یہ سکرین ویڈیوز دیکھنے اور گیمنگ کے لیے بہترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

ایس 21 پلس اور الٹرا کا سائز پچھلے سال سام سنگ کی جانب سے ریلیز کئے جانے والے نوٹ ٹیبلٹس کے قریب ہے۔

XS
SM
MD
LG