رسائی کے لنکس

سعودی حکومت پر مخالفین کو دبانے کی کارروائیوں کا الزام


سعودی حکومت پر مخالفین کو دبانے کی کارروائیوں کا الزام
سعودی حکومت پر مخالفین کو دبانے کی کارروائیوں کا الزام

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے کہاہے کہ سعودی عرب اپنے ملک میں ، خطے میں جاری عوامی تحریک ’عرب سپرنگ‘ سے بچنے کے لیے مظاہرین اور متوقع اصلاح پسندوں کے گرد گھیرا تنگ کررہاہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جمعرات کے روز الزام لگایا کہ سعودی عرب حکومت مخالف مظاہرین کی پکڑ دھکڑ کے سلسلے میں نئے اقدامات کررہاہے۔

مشرق وسطیٰ کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے قائم مقام ڈائریکٹر فلپ لوتھر نے کہاہے کہ اصلاحات کے لیے اپیلوں پر قابو پانے کے سلسلے میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جاچکاہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں ماچ سے اب تک 300 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کیاجاچکاہے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے اکثر کو اس وعدےکے بعد رہا کردیا گیا کہ وہ دوبارہ مظاہروں میں حصہ نہیں لیں گے اور یہ کہ ان میں سے اکثر پر سفری پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے دہشت گردی سے متعلق قانون کا ایک نیامسودہ تیار کیا ہے جس کے تحت حکومت مخالفین پر مؤثر طور پر دہشت گردی کی دفعات لگائی جاسکیں گی۔

XS
SM
MD
LG