رسائی کے لنکس

سعودی عرب: تنقیدی ٹوئٹس پر 19 سال قید کی سزا پانے والا امریکی شہری رہا


سعودی نژاد امریکی شہری سعد المادی۔ فائل فوٹو
سعودی نژاد امریکی شہری سعد المادی۔ فائل فوٹو

سعودی عرب نے اس امریکی شہری کو رہا کر دیا ہے جسے سعودی حکومت پر تنقیدی ٹوئٹس کرنے کے الزام میں 19 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سعد المدی کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد کو پیر کے روز رہا کیا گیا تھا اور وہ ریاض میں خاندان کے ساتھ گھر میں ہیں۔

مادی امریکہ اور سعودی عرب کی دوہری شہریت رکھتے ہیں اور وہ فلوریڈا میں مقیم تھے۔ انہیں 2021 میں سعودی عرب میں آنے بعد ان الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا کہ وہ سعودی مملکت کو غیر مستحکم کرنے اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔

مادی کی رہائی پر امریکی حکام نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

ان کی رہائی امریکی حکام کی جانب سے سعودی عرب پرالمادی کو آزاد کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے اور جولائی میں امریکی صدر جو بائیڈن کے سعودی عرب کے دورے کے بعد سامنے آئی ہے۔

(اس خبر کا مواد رائٹرز اور اے پی سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG