رسائی کے لنکس

سعودی عرب میں فلسطینی مسئلے کےدو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق گروپ کا اجلاس


سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ریاض میں دو ریاستی حل پر عمل درآمد سے متعلق ایک عالمی اتحاد کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، تھرڈ پارٹی کی طرف سے رائٹرزفراہم کیا گیا فوٹو 30 اکتوبر 2024
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ریاض میں دو ریاستی حل پر عمل درآمد سے متعلق ایک عالمی اتحاد کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، تھرڈ پارٹی کی طرف سے رائٹرزفراہم کیا گیا فوٹو 30 اکتوبر 2024
  • سعودی عرب کی فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دینے والے نئے گروپ کے اجلاس کی میزبانی۔
  • دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق بین الاقوامی اتحاد" گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر منظر عام پر آیا تھا۔
  • ریاض میں دو روزہ اجلاس میں لگ بھگ 90 " ملک اور بین الاقوامی تنظیمیں"حصہ لے رہی ہیں:سعودی وزیر خارجہ
  • اس دو روزہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ، یورپ اور اس سے باہر کے ملکوں کے نمائندےہیں۔
  • امریکہ نے محکمہ خارجہ کے فلسطینی امور کے لیےخصوصی نمائندے ہادی عمر کو اجلاس میں بھیجا ہے۔

سعودی عرب نے بدھ کو فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے دباؤ ڈالنے والے ایک نئے "بین الاقوامی اتحاد" کے پہلے اجلاس کی میزبانی کی۔

گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر منظر عام پر آنے والے، بین الاقوامی اتحاد" کے اس اجلاس میں مشرق وسطیٰ، یورپ اور اس سے باہر کے ملکوں کے نمائندے اکٹھے ہوئے۔

دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق بین الاقوامی اتحاد" کے اجلاس کا ایک منظر، فوٹو اے ایف پی 30 اکتوبر 2024
دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق بین الاقوامی اتحاد" کے اجلاس کا ایک منظر، فوٹو اے ایف پی 30 اکتوبر 2024

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ریاض میں دو روزہ اجلاس میں لگ بھگ 90 " ملک اور بین الاقوامی تنظیمیں" حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے انسانی ہمدردی کی صورتحال کو "تباہ کن" قرار دیتے ہوئے اور شمالی غزہ کی "مکمل ناکہ بندی" کی مذمت کرتے ہوئے کہا، "فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے مقصد کے ساتھ نسل کشی ہو رہی ہے، جسے سعودی عرب مسترد کرتا ہے۔"

سفارت کاروں نے بتایا کہ یورپی یونین کی نمائندگی مشرق وسطیٰ کے قیام امن سے متعلق خصوصی نمائندہ سوین کوپ مینز کریں گے۔

اسرائیل کے سب سے بڑے فوجی حمایتی امریکہ نے محکمہ خارجہ کے فلسطینی امور کے لیےخصوصی نمائندے ہادی عمر کو بھیجا ہے

سفارت کاروں نے بتایا کہ ریاض اجلاس میں توجہ انسانی ہمدردی کی امداد کی رسائی، فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے نبرد آزما اقوام متحدہ کی ایجنسی کی اور دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے اقدامات پر مرکوز کی جائے گی۔

غزہ کی جنگ نے "دو ریاستی حل" کی گفتگو کو بحال کیا ہے جس میں اسرائیل اور فلسطینی ریاستیں شانہ بشانہ امن کے ساتھ رہیں گی، حالانکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مقصد پہلے سے کہیں زیادہ ناقابل حصول لگتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی دائیں بازو کی سخت موقف رکھنے والی حکومت کسی فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف ہے۔

اس رپورٹ کا مواد اے ایف پی سے لیا گیا ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG