رسائی کے لنکس

شیخوپورہ: ٹرین کی کوسٹر کو ٹکر، 19 سکھ شہری ہلاک


حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

فیصل آباد سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس شیخوپورہ کے مقام پر کوسٹر سے ٹکرا گئی جس کے باعث کوسٹر میں سوار 19 سکھ شہری ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ دو بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہیں۔

کوسٹر میں 25 سکھ شہری سوار تھے جو تعزیت کے لیے پشاور سے لاہور جا رہے تھے۔ شیخو پورہ میں فاروق آباد جاتری روڈ پر واقع پھاٹک پر کوسٹر ٹرین کی زد میں آ گئی۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ پھاٹک کی کراسنگ پر پیش آیا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


ایک ٹوئیٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 19 پاکستانی سکھوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس المناک واقعے کا سن کر انھیں افسوس ہوا۔ نریندر مودی نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شیخوپورہ میں ٹرین کوسٹر سے ٹکرا گئی، 19 سکھ شہری ہلاک
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:48 0:00

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کی طرف سے بھی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثے کی وجہ سے ریلوے ٹریک ایک گھنٹہ 15 منٹ تک بند رہا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ڈی ای این کو معطل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دوست علی لغاری نے واقعے کی تحقیقات کے لیے تین سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی بنا دی ہے جو کل تک ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی۔

XS
SM
MD
LG