واشنگٹن —
ماہرین کا کہنا ہے کہ پوری نیند پوری نہ لینے سے انسان کھانے کی طرف مائل ہوتا ہے اور نتیجتاً اس کے وزن میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ اس نئی تحقیق کے مطابق انسانی ذہن کے لیے 24 گھنٹوں میں کم از کم 8 گھنٹے کی نیند ضروری ہے ورنہ دماغ اپنا افعال درست طور پر انجام نہیں دے سکتا۔
یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے تحقیق دانوں کے مطابق اگر انسان کم نیند لے تو اس کے دماغ میں موجود قوت ِ فیصلہ والے خلیوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ جس کے نتیجے میں انسانی دماغ کے وہ خلیے زیادہ فعال ہو جاتے ہیں جو خواہشات کو کنٹرول کرتے ہیں۔
23 نوجوانوں پر مشتمل اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ جن نوجوانوں میں نیند کی کمی دیکھی گئی وہ ’جنک فوڈ‘ یعنی غذائیت کے بغیر خوراک کھانے کی طرف مائل ہو جاتے ہیں اور اپنی اس خواہش پر قابو نہیں پا سکتے۔ جبکہ جنگ فوڈ کھانے کا نتیجہ زیادہ وزن کی صورت میں سامنے آتا ہے۔
میتھیو واکر اس تحقیق کی سربراہی کر رہے تھے اور نفسیات اور نیورو سائنس کے پروفیسر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے یہ جاننے میں مدد ملی کہ جو لوگ کم سوتے ہیں ان کا وزن دیگر افراد کی نسبت زیادہ کیوں ہوتا ہے؟ دوسری طرف پروفیسر میتھیو واکر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جو افراد نیند پوری لیتی ہیں وہ بہتر اور صحتمند غذاؤں کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ جس سے وہ صحتمند اور چُست رہتے ہیں۔