رسائی کے لنکس

صومالی قزاقوں نے یونانی جہاز رہا کردیا


صومالی قزاقوں نے یونانی جہاز رہا کردیا
صومالی قزاقوں نے یونانی جہاز رہا کردیا

صومالی قزاقوں نے سات ماہ قبل یرغمال بنائے گئے ایک یونانی مال بردار جہاز کو عملے کے 23 افراد سمیت رہا کردیا ہے۔

یورپی یونین کی 'انسدادِ قزاقی فورس' کی جانب سے پیر کی شب جاری کیے گئے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 'ایم وی ڈوور' نامی بحری جہاز کو قزاقوں نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر رہا کیا۔

فورس کے مطابق جہاز بحفاظت اومان کی بندرگاہ صلالہ پہنچ گیا ہے۔

مذکورہ جہاز کو صومالی قزاقوں نے رواں برس 28 فروری کو صلالہ سے شمال مشرق کی جانب بحیرہ عرب کے اس علاقے سے یرغمال بنا لیا تھا جہاں ماضی قریب تک قزاقوں کی رسائی ہوا کرتی تھی۔

یورپی یونین کی فورس کا کہنا ہے کہ جہاز کے عملے میں 19 فلپائنی، تین رومانی اور ایک روسی باشندے شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG