صومالیہ کی حکومت نے کہا ہےکہ دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والےایک دھماکے میں کم از کم 10باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔
وزارتِ اطلاعات نے ہفتے کو بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ دھماکہ کار میں نصب بم کےقبل از وقت پھٹ جانے کےباعث ہوا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں سات غیر ملکی عسکریت پسند شامل ہیں جِن میں سے تین پاکستانی، دو بھارتی، ایک افغان اور ایک الجیریائی باشندہ شامل ہیں۔
ایک اور دھماکے میں ایک مشتبہ باغی اُس وقت ہلاک ہوا جب وہ دھماکہ کرنےکا آلہ نصب کررہا تھا۔
عہدے داروں نے کہا ہے کہ غیر ملکی شدت پسند جو افغانستان اور عراق کے تصادم میں لڑنے کا تجربہ رکھتے ہیں وہ الشباب کے عسکریت پسندوں کی تربیت کرتے ہیں، جو کہ صومالیہ کا مضبوط ترین انتہا پسند گروپ ہے۔
گذشتہ ماہ، القاعدہ سے منسلک گروپ نے صومالیہ سے باہر اپنا پہلا حملہ کیا تھا۔ یوگنڈا میں ہونے والے اِن دھماکوں میں 76افراد ہلاک ہوئے، جو ٹیلی ویژن پر عالمی کپ فٹبال مقابلہ دیکھ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1