صومالیہ کےدہشت گرد گروپ الشباب کو مادی اعانت فراہم کرنے کے الزام پر، امریکی عہدے داروں نے تین افراد کے خلاف، جن میں دو امریکی شہری شامل ہیں، فردِ جرم عائد کی ہے۔
امریکی محکمہ ٴ انصاف نے بدھ کے روز کہا کہ مزوری سےمحمدعبدی یوسف اور منی سوٹا کے رہائشی عبدی حسین نے دہشت گرد گروپ کو رقم بھجوانے کی سازش کی تھی۔
فردِ جرم میں کہا گیاہے کہ 2008ي سے 2009ء کے دوران یوسف نے صومالیہ میں الشباب کےحمایتیوں کو رقوم بھیجوانے کے لیے فرضی نام اپنائے۔ حسین، جس کا تعلق پیسے بھجوانےکے کاروبار سے تھا، لین دین کے ریکارڈسے بچنے کی خاطر ایک طریقہ وضع کیا۔
تیسرے شخص کی شناخت دوانے محمد دریے ہے۔ اس پر کینیا اور صومالیہ کے اندر وصول ہونے والے پیسےباٹنے کا الزام ہے۔ وہ روپوش ہے۔
منگل کو امریکہ کے وفاقی استغاثے نے کیلیفورنیا کے تینوں رہائشیوں کے خلاف یکسان فردِ جرم عائد کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے 2008ء میں الشباب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1