رسائی کے لنکس

امریکہ: الشباب سے تعاون پر 14 افراد پر فرد جرم عائد


ایک صومالی جنگجو اپنی اے کے ۴۵ صاف کر رہا ہے
ایک صومالی جنگجو اپنی اے کے ۴۵ صاف کر رہا ہے

امریکی حکومت نے تین ریاستوں میں رہنے والے 14 افراد پر صومالی گروپ، الشباب کے ساتھ تعاون کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے کہا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر افراد صومالی امریکن ہیں اور انکا تعلق ریاست الاباما، کیلیفورنیا، اور مینوسوٹا سے ہے۔ ایرک ہولڈر نے کہا کہ ان افراد نے الشباب کو پیسے کے علاوہ افرادی قوت اور دیگر خدمات فراہم کیں۔ الشباب کو امریکہ نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ ایرک ہولڈر نے کہا کہ یہ گرفتاریاں ایک پریشان کن رحجان کو ظاہر کرتی ہیں۔

اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے کہا کہ فرد جرم میں الزام لگایا گیا ہے کہ دو عورتوں نے امریکہ اور کینیڈا میں گھر گھر جاکر الشباب کے لیے چندہ جمع کیا اور کہا کہ وہ یہ چندہ غریبوں کی مدد کے لیے بھی کررہی ہیں۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ کچھ ملزمان ابھی بھی مفرور ہیں جن میں ایک امریکی شہری ابو منصور الامریکی بھی شامل ہے جو حال ہی میں ایک جہادی وڈیو میں شامل تھا۔

XS
SM
MD
LG