رسائی کے لنکس

صومالی قزاقوں نے جلتے جہاز سے عملہ نکال کر یرغمال بنا لیا


صومالی قزاقوں نے جلتے جہاز سے عملہ نکال کر یرغمال بنا لیا
صومالی قزاقوں نے جلتے جہاز سے عملہ نکال کر یرغمال بنا لیا

صومالی بحری قزاقوں نے کہاہے کہ انہوں نےاپنے زیر قبضہ ایک جہاز پر سے، جسے بدھ کے روز آگ لگ گئی تھی، عملے کے 19 ارکان کو نکال لیا ہے۔

پانامہ کے مال بردار بحری جہاز ایم وی اوما کو بحرہ ہند میں واقع صومالی ساحلی علاقےمیں قزاقوں کے مضبوط گڑھ کے قریب آگ لگ گئی تھی۔

قزاقی کے معاملے پر نظر رکھنے والے ایک ماہر اینڈریو موانگورانے وائس آف امریکہ صومالی سروس کو بتایا ہے کہ جمعرات کے روز سہ پہر تک آگ جہاز میں آگ لگی ہوئی تھی۔

ایک قزاق کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے ساتھی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ آتش زدگی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جہاز کے عملے کے ارکان بدستور قزاقوں کی قید میں ہیں۔

صومالی قزاق ، بحرہ ہند میں قزاقی کے واقعات روکنے کی غرض سے بین الاقوامی فورسز کی گشت کے باوجود اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قزاق بحری جہازوں اور ان کے عملے کی رہائی کے عوض اب تک لاکھوں ڈالر تاوان وصول کرچکے ہیں۔

خبروں کے مطابق پچھلے ہفتے صومالی قزاقوں نے مارچ میں یرغمال بنائے گئے کویتی آئل ٹینکر جہاز اور اس کے عملے کی رہائی کے لیے ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر تاوان وصول کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG