رسائی کے لنکس

صومالیہ: برطانوی خاتون شہری رہا


صومالیہ میں اغوا کاروں نے چھ ماہ قبل یرغمال بنائی کی گئی برطانوی خاتون کو رہا کر دیا ہے۔ جوڈیتھ ڈیبیٹ کو کینیا کے سیاحتی ساحلی علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ جوڈیتھ کو بدھ کے روز رہا کیا گیا اور انھیں نیروبی سے جہاز پر سوار کرایا گیا۔ برطانوی اور صومالیہ کے عہدیداروں نے رہائی کی تصدیق کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جوڈیتھ کے خاندان نے ان کی رہائی کے لیے تاوان ادا کیا۔

مسلح اغواء کاروں نے گزشتہ ستمبر میں کینیا کے ہوٹل سے جوڈیتھ کو اغوا اور ان کے شوہر ڈیوڈ کو ہلاک کر دیا تھا۔ جب برطانوی شہری کو اغواء کیا گیا تو ہوٹل میں ان دونوں میاں بیوی کے علاوہ کوئی اور مہمان نہیں تھا۔

XS
SM
MD
LG