رسائی کے لنکس

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال رشتہ ازدواج میں منسلک


  • سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے توار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کیا۔
  • شادی کی تقریب کے کی رہائش گاہ پر ہی منعقد ہوئی تھی جس میں ان کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
  • ظہیر اقبال نے اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ فلم 'ڈبل ایکس ایل' اور 'بلاک بسٹر' میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ دونوں فلمیں سال 2022 میں ریلیز ہوئی تھی۔

ویب ڈیسک—بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔ جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کا باضابطہ اعلان کیا۔

بھارتی میڈیا میں گزشتہ کئی روز سے سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی خبریں شہ سرخیوں میں تھیں۔ البتہ دونوں نے اس معاملے پر خاموشی ہی اختیار کی تھی۔

سوناکشی سنہا کے والد اور اداکار شتروگھن سنہا نے متعدد بھارتی میڈیا چینلز کو انٹرویو دیے تھے جس میں انہوں نے یہی کہا تھا کہ انہیں بیٹی کی شادی کے بارے میں کچھ نہیں معلوم۔

اداکارہ نے اتوار کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے ساتھ والد شتروگھن سنہا کو بھی دیکھا گیا۔

سوناکشی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ "23 جون 2017 سات برس قبل ہم نے ایک دوسرے کو چننے کا فیصلہ کیا اور آج ہم دونوں ایک دوسرے کے گھر والوں کی دعاؤں کے ساتھ ایک ساتھ ہیں۔"

بھارتی اخبار 'انڈین ایکسپریس' کے مطابق سوناکشی کی شادی کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر ہی منعقد ہوئی تھی جس میں ان کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

بعدازاں جوڑے نے ممبئی کے ایک ہوٹل میں پارٹی کا انعقاد کیا جس میں سلمان خان، انیل کپور، ہما قریشی، ہنی سنگھ سمیت دیگر بالی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔

'انڈیا ٹوڈے' کے مطابق سن 2019 میں اداکار سلمان خان نے ظہیر اقبال کو ہندی فلم انڈسٹری میں لانچ کیا تھا۔

انہوں نے فلم 'نوٹ بک' میں اداکاری سے کریئر کا اغاز کیا تھا۔

ظہیر اقبال نے اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ فلم 'ڈبل ایکس ایل' اور 'بلاک بسٹر' میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ دونوں فلمیں سال 2022 میں ریلیز ہوئی تھی۔

سوناکشی اور ظہیر کے تعلق سے متعلق کچھ عرصے سے خبریں زیرِ گردش تھیں۔ دونوں کو متعدد ایونٹس میں بھی ساتھ دیکھا گیا تھا۔

فورم

XS
SM
MD
LG