رسائی کے لنکس

آٹھ چھکے، سات چوکے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پہلی سینچری روسو کے نام


روسو نے ورلڈ کپ کی پہلی سینچری اسکو ر کی ہے۔
روسو نے ورلڈ کپ کی پہلی سینچری اسکو ر کی ہے۔

جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بلے بازی ریلی روسو نے بنگلہ دیش کے خلاف آٹھ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پہلی سینچری اپنے نام کر لی ہے۔ ساتھ ہی پروٹیز نے 104 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل تک رسائی کی اُمید برقرار رکھی ہے۔

جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کا پہلا کھلاڑی پہلے ہی اوور میں پویلین لوٹ گیا۔ سات کے مجموعی اسکور پر تیمبا باوما کو تسکین احمد نے پویلین کی راہ دکھائی۔

اس کے بعد ڈی کوک کا ساتھ دینے ریلی روسو اآئے اور آتے ہی جارحانہ بیٹنگ شروع کر دی۔ دونوں کے درمیان 163 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔

اس دوران ڈی کوک نے 38 گیندوں پر 63 رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔ وہ 170 کے مجموعی اسکور پر عفیف حسین کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد روسو کا ساتھ دینے تریسٹن اسٹبز آئے البتہ وہ سات رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

جب جنوبی افریقہ کا اسکور 19 ویں اوور میں 197 پر پہنچ چکا تھا تو روسو 109 رنز کی شاندار اننگر کھیل کر شکیب الحسن کا نشانہ بنے۔

انہوں نے 56 گیندوں کا سامنا کیا جب کہ اننگر میں انہوں نے آٹھ چھکے اور سات چوکے لگائے۔ ان کی اننگز کا اسٹرائیک ریٹ 194 رہا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے جب کہ اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کا آغاز مایوس کن رہا اور 47 رنز پر اس کی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں جب کہ 15ویں اوور میں اس کے نو کھلاڑی 89 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 17ویں اوور میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ یوں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 104 رنز سے شکست دے دی۔

XS
SM
MD
LG