رسائی کے لنکس

جنوبی سوڈان:فرقہ وارانہ فسادات میں تین ہزار سے زائد ہلاک


جنوبی سوڈان:فرقہ وارانہ فسادات میں تین ہزار سے زائد ہلاک
جنوبی سوڈان:فرقہ وارانہ فسادات میں تین ہزار سے زائد ہلاک

جنوبی سوڈان میں مقامی نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی قبائلی جھڑپوں میں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جونگلئی پیبور کاؤنٹی کے کمشنر کا کہنا ہے 2182 عورتوں اور بچوں جب کہ 959 مردوں کی لاشیں اب تک گنی جاچکی ہیں۔

گزشتہ ہفتے لو نیور قبیلے سے تعلق رکھنے والے چھ ہزار افراد کے ایک گروپ نے مخالف میورل نسلی گروپ پر دورافتادہ علاقے پیبور پر حملہ کیا تھا۔ جنوبی سوڈان کے فوجیوں کی طرف سے کی جانےو الی فائرنگ کے بعد حملہ آوروں جھڑپ بند کردی تھی۔

جمعرات کو اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ وہ پیبور میں امن مشن کی موجودگی میں مزید اضافہ کررہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مسلح افراد کہیں دوبارہ حملہ نہ کردیں۔

ہلاکتوں کی اس تعداد کی ابھی جنوبی سوڈان کی فوج یا اقوام متحدہ کے حکام نے تصدیق نہیں کی ہے۔ امن مشن کے سربراہ نے ایک روز قبل کہا تھا کہ ان کے اہلکاروں نے علاقے میں ’’کئی درجن لاشیں‘‘ دیکھی ہیں۔

لڑائی کے باعث علاقے چھوڑ جانے والے ہزاروں دیہاتی اپنے گھروں کو واپس آچکے ہیں لیں ان میں سے اکثر کو طبی امداد کے علاوہ خوراک اور پانی کی ضرورت ہے۔

لو نیور قبیلہ الزام عائد کرتا ہے کہ میورل نسلی گروپ نے گزشتہ سال اگست میں ان کے علاقے پر حملہ کیا تھا۔ ان دونوں گروپوں کے درمیان دہائیوں سے علاقے اور مویشیوں پر تصادم ہوتے آئے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جونگلئی میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات میں 1100 سے زائد افراد ہلاک اور 60 ہزار سے زائد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG