بھارتی سنیما کو شروع ہوئے 100سال مکمل ہونے والے ہیں۔ ان سو سالوں کے ہر عشرے میں ایک سے بڑھ کر ایک حسین چہرے نے اپنی اداکاری اور حسن کی چکاچوند سے فلمی پردے کو جگمگایا اور کروڑوں پرستاروں کے دلوں پر راج کیا۔۔۔
لیکن، اگر آپ سے یہ پوچھا جائے کہ آپ 100سالہ فلمی تاریخ میں سب سے عظیم ادکارہ کسے قرار دیں گے، تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟
پچھلے دنوں بھارت کے ایک نجی ٹی وی چینل ’سی این این، آئی بی این‘ نے اسی سوال پر ایک عوامی سروے کرایا تھا۔
جواب میں سہولت کی غرض سے متعدد ہیروئنز کے نام دیے گئے تھے۔ مثلاً، وحیدہ رحمٰن، مدھوبالا، نرگس، مینا کماری، نوتن، راکھی گلزار، شبانہ اعظمی، سمیتا پاٹل، دپتی نول، شردھا، کوما ریڈی، سوچترا سین، مادھوری ڈکشٹ، ثریا، سری دیوی، دیویکا رانی، ایشوریہ رائے، وغیرہ۔
یہ تمام اداکارائیں ورسٹائل تو تھیں ہی، خوبصورتی میں بھی اپنا جواب آپ تھیں۔ یہ لسٹ اس لحاظ سے بھی دلچسپ ہے کہ اس میں تقریباً ہر دور کی ہیروئنز شامل ہیں۔
سروے کے اعتبار سے یہ دوڑ جیتی سری دیوی نے۔ جی ہاں!! انہوں نے سب سے زیادہ 39فیصد ووٹ لے کر یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔
ان کے بعد نمبر دو پر رہیں مادھوری ڈکشت۔ انہیں 16فیصد ووٹ ملے۔
تیسری پوزیشن پر قبضہ ہوا کوما ریڈی کا 12فیصد ووٹ لے کر۔ ایشوریہ رائے کو ملے 8فیصد ووٹ جبکہ بی سروجا حاصل کر پائیں 6فیصدووٹ۔
لازوال مسکراہٹ کی مالک مدھوبالا اور سمیتا پاٹل کو ملے چار فیصد ووٹ جبکہ دو فیصد ووٹ ملے وحیدہ رحمٰن، شبانہ اعظمی اور نرگس کو۔
میناکماری، نوتن اور سوچترا سین صرف ایک فیصد ہی ووٹ حاصل کر پائیں۔
سب سے زیادہ حیرت انگیز بات یہ رہی کہ دپتی نول، ثریا، ساوتری چٹرجی، راکھی اور دیویکارانی ۔۔۔ایک فیصد ووٹ بھی حاصل نہیں کرسکیں۔