رسائی کے لنکس

ورزش کریں، ڈیمنشیاء سے بچیں


ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف ورزش سے فائدہ نہیں ہوتا بلکہ زندگی کے معمولات میں تبدیلیاں لانے سے بیماریوں کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق ورزش کرنے سے یادداشت سے متعلق بیماری ڈیمینشیاء سے بچاؤ ممکن ہے۔

یہ تحقیق 35 برس تک 2,235 افراد پر کی گئی۔

کارڈف یونیورسٹی میں کی گئی یہ تحقیق اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے۔

لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف ورزش سے فائدہ نہیں ہوتا بلکہ زندگی کے معمولات میں تبدیلیاں لانے سے بیماریوں کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔

اس تحقیق میں روزمرہ زندگی کے معمولات میں چند تبدیلیوں کی بات کی گئی جس سے بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔ محققین کہتے ہیں کہ اگر روزمرہ زندگی میں ورزش کو معمول بنایا جائے، سگریٹ نوشی ترک کر دی جائے، وزن میں کمی لائے جائے اور صحتمند خوراک لی جائے تو بیماریوں سے بچاؤ آسان ہو جاتا ہے۔

ان عادات کے اپنانے سے یادداشت سے متعلق بیماری ڈیمینشیاء میں 60٪ تک کمی لانا ممکن ہوا۔ ماہرین کے مطابق ڈیمینشیاء ختم کرنے میں سب سے اہم کردار ورزش نے ادا کیا۔ ورزش کی وجہ سے نہ صرف ڈیمینشیاء بلکہ ذیابیطس، دل کے امراض اور فالج وغیرہ سے بھی بچاؤ میں مدد ملی۔

کارڈیف یونیورسٹی سکول آف میڈیشن سے منسلک پیٹر ایلووڈ کہتے ہیں کہ، ’روزمرہ زندگی میں چند معمولی تبدیلیوں سے انسان اپنی صحت کا خیال رکھ سکتا ہے اور بڑھتی عمر کی بیماریوں سے دور رہ سکتا ہے‘۔
XS
SM
MD
LG