واشنگٹن —
سردیوں کی آمد آمد ہے اور سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی فلو میں مبتلا ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ اسی لیے طبی ماہرین کہتے ہیں کہ چھ سال کے بچے سے لے کر بڑوں تک، سبھی کو فلو ویکسین لینی چاہیئے۔
ایک نئی تحقیق بتاتی ہے کہ فلو ویکسین سے محض فلو ہی نہیں کئی اور بیماریوں سے بچاؤ بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات فلو کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
لورین نیلر، دل کی مریضہ ہیں اور ہر برس فلو کی ویکسین لیتی ہیں۔ لورین کہتی ہیں، ’میرے خیال میں یہ بہت اہم ہے۔ یہ میرے لیے اپنی صحت کو ٹھیک رکھنے کا ایک طریقہ ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کا بھی کہ مجھے فلو نہ ہو۔‘
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایسے مریض جنہیں فلو ہوتا ہے ان میں دل کی بیماریوں، حرکت ِ قلب بند ہو جانے اور فالج کا حملہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
اس سلسلے میں ڈاکٹر جیکب اوڈیل نے جن کا تعلق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ویمنز کالج ہسپتال سے ہے، ماضی میں کی گئی تحقیقوں اور 7000 مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کا۔
ڈاکٹر جیکب اوڈیل کا کہنا ہے کہ، ’جن مریضوں نے فلو کی ویکسین لگوائی ان میں دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا رسک اُن دیگر مریضوں کی نسبت 33٪ کم رہا، جنہوں نے فلو کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔‘
طبی ماہرین کے مطابق ایسے مریض جو حال ہی میں دل کی بیماری میں مبتلا ہوئے ہوں، فلو شوٹ (فلو ویکسین) لینے سے دل کے مزید دورے کے امکانات 50٪ کم کیے جا سکتے ہیں۔