رسائی کے لنکس

سوڈان: دارفور میں باغیوں کا سرغنہ ہلاک


سوڈان: دارفور میں باغیوں کا سرغنہ ہلاک
سوڈان: دارفور میں باغیوں کا سرغنہ ہلاک

خانہ جنگی کا شکار سوڈانی علاقے دارفور میں سرگرم باغیوں کے سب سے بڑی تنظیم نے اپنے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

'جسٹس اینڈ ایکویلیٹی موومنٹ' نے پیر کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے سربراہ خلیل ابراہیم جمعہ کو سوڈانی حکومت کی جانب سے تنظیم کے ایک کیمپ پر کیے گئے فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل سوڈانی حکام نے اعلان کیا تھا کہ ابراہیم خلیل باغیوں کی سوڈانی افواج کے ساتھ جمعہ کو ہونے والی ایک جھڑپ میں زخمی ہوگیا تھا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

سوڈانی حکام نے تنظیم کے سربراہ کی ہلاکت کو باغیوں کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا ہے لیکن باغی تنظیم کا کہنا ہے کہ سربراہ کی ہلاکت کے باوجود سوڈانی حکومت کا تختہ الٹنے کی اس کی کوششیں جاری رہیں گی۔

خلیل ابراہیم کی تنظیم اور دارفور کے دیگر باغی گروہوں نے سوڈانی حکومت کے خلاف 2003ء میں مسلح بغاوت کا آغاز کیا تھا۔ باغیوں اور اقوامِ متحدہ کا الزام ہے کہ سوڈانی حکومت دارفور کے عام شہریوں کے خلاف عرب جنگجووں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

تنازع کے باعث اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ لاکھوں کو اپنے گھروں سے بےدخل ہونا پڑا ہے۔

دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت برائے جرائم نے بھی دارفور میں روا رکھے گئے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سوڈان کے صدر عمر البشیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

XS
SM
MD
LG