رسائی کے لنکس

سوڈان: بشیر کا جنوبی کوردوفان میں لڑائی جاری رکھنے کا عہد


سوڈان: بشیر کا جنوبی کوردوفان میں لڑائی جاری رکھنے کا عہد
سوڈان: بشیر کا جنوبی کوردوفان میں لڑائی جاری رکھنے کا عہد

سوڈان میں امریکی سفیر پرنسٹن لےمین نے کہا ہےکہ باوجود علاقائی اور معاشی تنازعات کے ، سوڈان کو دو آزاد ریاستوں میں تقسیم کرنے کا عمل ’ بنیادی طور پر ابھی‘ برقرار ہے

سوڈانی صدر عمر البشیرنے کہا ہے کہ ملک کے شمال جنوبی سرحد کے ساتھ لڑائی اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک علاقے کےباغی غیر مسلح نہیں ہوجاتے۔

جمعے کو خرطوم میں کی گئی ایک تقریر میں مسٹر بشیر نے کہا کہ اُنھوں نے اپنی شمالی فوج کو احکامات دے دیے ہیں کہ شورش زدہ کوردوفان کی جنوبی ریاست میں لڑائی جاری رکھی جائے، جب تک کہ وہاں باغیوں کی کارروائیاں بند نہیں ہوتیں۔

اُن کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کچھ ہی دِن بعد، نو جولائی کو جنوبی سوڈان سرکاری طور پرشمال سے علیحدہ ہوکر آزادی کا اعلان کرنے والا ہے۔ اِس مجوزہ علیحدگی کے باوجود جنوبی کوردوفان اور سرحد کے دیگر علاقوں میں لڑائی تیز ہوگئی ہے، جس میں تیل سے مالا مال اَبیہ کا علاقہ شامل ہے۔

ایک اورخبر کے مطابق، جمعے کے روز سوڈان میں امریکی سفیر پرنسٹن لےمین نے کہا ہےکہ باوجود علاقائی اور معاشی تنازعات کے ، سوڈان کو دو آزاد ریاستوں میں تقسیم کرنے کا عمل ’ بنیادی طور پر ابھی‘ برقرار ہے۔

لےمین نے کہا کہ نئی ریاست کے قیام کے سلسلے میں سیاسی ماحول کسی طور اتنا خوش کُن نہیں ہے جتنا کہ جنوری میں لگ رہا تھا جب جنوبی سوڈانیوں نےآزادی کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔
تاہم، اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی عمل ابھی تک بنیادی طور پربرقرار ہے اور یہ کہ اُنھیں توقع ہے کہ نو جنوری کے بعد شمال اور جنوب کے درمیان والہانہ نہ سہی، قابل ِ عمل تعلقات استوار ہوجائیں گے۔

XS
SM
MD
LG