رسائی کے لنکس

کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے دوران خود کش حملہ


واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا۔ رینجرز اور علاقہ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حملہ خودکش تھا جبکہ اس میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز اطراف کے متعدد علاقوں میں سنی گئی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں واقع فقیر کالونی کے پریشان چوک میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان میں حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جبکہ فائرنگ بھی شروع ہوگئی۔ جوابی فائرنگ میں حملہ آور سمیت دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا۔ رینجرز اور علاقہ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حملہ خودکش تھا، جبکہ اس میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز اطراف کے متعدد علاقوں میں سنی گئی۔ جس مکان پر دھماکا ہوا ہے وہ پہاڑی پر واقع ہے۔ آس پاس بھی بہت سارے رہائشی مکانات ہیں۔

دھماکے کے وقت رینجرزکے اہل کار علاقے میں ٹارگٹیڈ آپریشن کررہے تھے۔ جیسے ہی انہوں نے ایک مکان میں داخل ہونے کی کوشش کی ایک حملہ آور نے خود کو بھک سے اڑا دیا۔

رینجرز کے ترجمان کے حوالے سے مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ مکان میں کچھ دہشت گرد بھی موجود تھے، جنہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔

واقعے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی مزید نفری اور بکتر بند گاڑیاں طلب کر لی گئیں۔ علاقے کو مکمل طور پر سیکورٹی اداروں نے اپنے گھیرے میں لے لیا اور میڈیا کے نمائندوں سمیت کسی کو بھی ایک مقررہ مقام سے آگے جانے کی اجازت نہیں۔

XS
SM
MD
LG