رسائی کے لنکس

کراچی: موٹرسائیکل بم دھماکہ، ایک ہلاک، 4 زخمی


یہ واقعہ کورنگی کراسنگ کے قریب ہوا، جب موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم افراد نے بارودی مواد والی موٹرسائیکل رکشے سے ٹکرا دی، دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

سندھ کے دارالحکومت، کراچی میں موٹرسائیکل بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جب کہ چار زخمی ہوئے۔

یہ واقعہ کورنگی کراسنگ کے قریب ہوا، جب موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔

بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم افراد نے بارودی مواد والی موٹرسائیکل رکشے سے ٹکرا دی، دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق، دہشتگرد سڑک سے گزرنے والی ایک سیکورٹی کی گاڑی سے موٹرسائیکل ٹکرانا چاہتے تھے، جو کہ ایک رکشے سے ٹکرا گئی، جبکہ سیکورٹی اداروں کی گاڑی محفوظ رہی۔ موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے رکشے میں آگ لگ گئ۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اداروں کی گاڑیون نے دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونےوالے افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق، ملزمان کا نشانہ سیکورٹی اہلکاروں کی ’ریپڈ رسپانس فورس‘ کی گاڑی تھی۔ تایا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ اُس وقت ہوا جب ریپڈ رسپانس کی نفری کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ تاہم، دھماکے میں، سیکورٹی اہلکار محفوظ رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، موٹرسائیکل میں ریمورٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے کے بعد، بم دسپوزل اسکواڈ اور تحقیقاتی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG