رسائی کے لنکس

کراچی: بم دھماکے میں رینجرز کے دو اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دھماکے سے رینجرز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے جو علاقے میں معمول کے گشت پر تھی۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی ایک موبائل پر بم حملے میں دو رینجرز اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تین افراد زخمی ہیں۔

جمعے کی شام نارتھ ناظم آباد کے بلاک - جے میں ہونے والے اس حملے میں رینجرز کے تین اہلکار اور ایک مرد اور ایک خاتون راہ گیر زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں دو زخمی اہلکار دم توڑ گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو جائے حادثہ سے ایک تباہ شدہ موٹر سائیکل ملی ہے جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

تاہم ایس پی گلبرگ کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ خود کش حملہ تھا اور حملہ آور نے موٹرسائیکل رینجرز کی گاڑی سے ٹکرائی۔

دھماکے سے رینجرز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے جو علاقے میں معمول کے گشت پر تھی۔

اس سے قبل جمعے کی دوپہر کراچی کے مرکزی علاقے آرام باغ کے قریب ایک مسجد کے مرکزی دروازے کے قریب بھی موٹر سائیکل بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دوافراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG