رسائی کے لنکس

دل کے دورے کے بعد سشمیتا سین کی طبیعت بہتر، ساتھی فن کاروں اور مداحوں کا نیک تمناؤں کا اظہار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق 'مس یونی ورس' اور بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ حال ہی میں انہیں دل کا دورہ پڑا تھا لیکن اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔

اداکارہ نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں چند روز قبل دل میں درد محسوس ہوا تھا جس کے بعد ان کی اینجو پلاسٹی بھی ہوئی ہے۔

سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ یہ پوسٹ ان کے تمام چاہنے والوں اور ہمدرد وں کے لیے ہے جنہیں وہ یہ بتانا چاہتی ہیں کہ سب ٹھیک ہے اور وہ دوبارہ زندگی کے لیے تیار ہیں۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ان کے چاہنے والوں اور بالی وڈ انڈسٹری کی جانب سے نیک تمناؤں اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ گوہر خان، شلپا شیٹی اور تبو سمیت متعدد ساتھی فن کاروں نے سشمیتا سین کو جلد صحت یابی کی دعائیں دیں۔

پریانکا بھٹ کے بقول یہ سن کر خوشی ہوئی کہ اب آپ ٹھیک ہیں، آپ ایک فائٹر ہیں اور لاکھوں لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

عمران سولنکی نے کہا کہ وہ اپنی دوست سشمیتا کی بیماری کی خبر سن کر صدمے میں ہیں۔

سنجے اگروال نے نے کہا کہ سشمیتا بھارت کی پہلی مس یونی ورس ہیں جنہیں چند روز قبل دل کا دورہ پڑا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

ڈاکٹر ڈی کے گپتا نے اداکارہ کو جلد صحت یابی کی دعا دی۔

یاد رہے کہ اداکارہ سشمیتا سین نے سن 1994 میں 'مس یونیورس' کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اداکارہ میں ہوں نہ، میں نے پیار کیوں کیا، بیوی نمبر ون اور آغاز جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اس کے علاوہ سشمیتا سین حال ہی میں ویب سیریز 'آریا' میں جلوہ گر ہوئی ہیں جب کہ وہ ایک اور ویب سیریز 'تالی' میں ایک ٹرانس جینڈر کے کردار میں نظر آئیں گی۔

XS
SM
MD
LG