رسائی کے لنکس

شام میں کار بم دھما کے سے کم از کم 53 ہلاک


سرکاری ذرائع ابلاغ نے دھماکے کو ’’دہشت گردانہ بم حملہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ المزرعہ کے گجان آباد علاقے میں ہوا

شام کے دارالحکومت دمشق میں جمعرات کو ایک کاربم دھماکے میں کم ازکم 53 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 200سے زائد زخمی ہوئے۔

سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا حکمران بعث پارٹی کے صدر دفاتر کے قریب ہوا۔

سرکاری ذرائع ابلاغ نے دھماکے کو ’دہشت گردانہ بم حملہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ المزرعہ کے گجان آباد علاقے میں ہوا۔

شام کے باغیوں کو عام طور پر حکومت ’دہشت گرد‘ کرکے مخاطب کرتی ہے۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

اس تنظیم نے بتایا تھا کہ ایک روز قبل دمشق کے نواح میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد باغیوں نے اسی علاقے میں ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا تھا۔
XS
SM
MD
LG