رسائی کے لنکس

شام کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان ہے: نیٹو


شام کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان ہے: نیٹو
شام کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان ہے: نیٹو

نیٹو نے لیبیا میں عام شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی سات ماہ تک جاری رہنے والی مہم کے خاتمے پر کہاہے کہ اس کا شام کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈریو فاگ راسمسن نے پیر کے روز کہا کہ تنظیم کے اتحادیوں نے شام میں کسی قسم کی فوجی مداخلت کو خارج ازامکان قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے شام کے صدر بشارالاسد کی جانب سے حکومت مخالفین کے خلاف مہلک پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا کہ حکومت شام کے عوام کی جائزخواہشات کو پورا کرے۔

مسٹر اسد بین الاقوامی کمیونٹی کو شام کے خلاف کسی فوجی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ایسا کوئی اقدام مشرق وسطیٰ کے ٹکڑے کردے گا۔

اقوام متحدہ کا کہناہے کہ شام میں حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG