رسائی کے لنکس

شام: حکومت نواز مسلح افراد کی مظاہرین پر فائرنگ


شام: حکومت نواز مسلح افراد کی مظاہرین پر فائرنگ
شام: حکومت نواز مسلح افراد کی مظاہرین پر فائرنگ

شام میں حکومت کے حامی مسلح افراد کی جانب سے ایک ساحلی شہر بانیاس کے مضافات میں واقع ایک گاؤں میں فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس علاقے میں حالیہ دنوں ہلاکت خیز حکومت مظاہرے ہوچکے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ مسلح افراد نے منگل کے روز بائیدا قصبے پر حملہ کیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے حزب اختلاف کے ایک لیڈر ہشام المالع کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت نواز مسلح گروہ ایک قریبی قصبے بیت جناد میں بھی داخل ہوگئے ہیں۔

اتوار کے روز سیکیورٹی فورسز اور حکومت نواز مسلح افراد نے بانیاس میں شہر کے بڑے حصے کو گھیرے میں لینے کے بعد چار مظاہرین کو گولیاں مار کر ہلاک کردیاتھا۔

ایک اور خبر کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس نے کہاہے کہ شام کی سیکیورٹی فورسز ، گذشتہ ہفتے کے حکومت مخالف مظاہروں میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد حاصل کرنے سے روک رہی ہیں۔

امریکہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم نے منگل کے روز کہا کہ شامی حکام ردعا اور حسرتا کے قصبوں سے زخمیوں کو اٹھانے کے لیے ایمونس گاڑیوں کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔

جمعے کے روز ردعا میں مظاہرین پر سفید کپڑوں میں مسلح افراد کی گولیوں سے کم ازکم 26 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔

شام کے حکام تشدد کے ان واقعات کاالزام مسلح تنظیموں پر لگایا ہے۔

XS
SM
MD
LG