رسائی کے لنکس

شام میں شہری ہلاکتوں کی مذمت


شام میں شہری ہلاکتوں کی مذمت
شام میں شہری ہلاکتوں کی مذمت

انسانی حقوق کی علم بردار تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے شام میں پُرتشدد کارروائیوں میں شہری ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے۔

شام کے جنوبی شہر درا میں بدھ کو کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور کم از کم چھ ہلاکتیں ایک مسجد کے قریب حکومت مخالف مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے دوران ہوئیں تھیں۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اس نے اُن 93 افراد کی فہرست بھی تیار کر لی ہے جنھیں رواں ماہ کے دوران حکومت مخالف احتجاج یا انٹر نیٹ پر اُن کی ’مصروفیات‘ کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے تنظیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے شام کے عہدے داروں سے ان افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے جنھیں اُن کے بقول ”پرامن انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے“۔

کارکنوں کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بدھ کو مزید مظاہرین کو بھی ہلاک کیا۔ تاہم شام کی حکومت نے تشدد کے واقعات کے بارے میں مختلف بیان دیا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ درا شہر میں ایک ”مسلح گروہ“ کی طرف سے طبی ماہرین کی ایک ٹیم پر کیے گئے حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ ثنا ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ٹیم کے تین ارکان اور سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار شامل تھا۔

حکومت مخالف مظاہرین شام کے صدر بشارلا اسد سے ایمرجنسی کے خاتمے، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور اظہار رائے کی آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG