شام میں حقوق انسانی سے متعلق کارکنوں نے کہا ہے کہ سرکاری افواج نے حمص شہر میں کم از کم 217 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
یہ دعویٰ ایسے وقت کیا گیا ہے جب اقوام متحدہ تشدد کی اس لہر کو روکنے کے لیے ایک قرارداد پر رائے شماری کی تیاری کر رہا ہے۔
انسانی حقوق کی علم بردار تنظیم Syrian Observatory for Human Rights کے مطابق تشدد کے واقعات میں سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
گیارہ ماہ پہلے شروع ہونے والی حکومت مخالف مہم کے بعد سے حمص احتجاجی مظاہروں کا ایک مرکز بنا ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ شام سے متعلق قرارداد کے مسودے پر ہفتہ کو ووٹنگ ہو گی۔